سدھارتھ نگر: تحفظ ناموس رسالت بل پاس کرانے کے سلسلہ میں متحرک و فعال تنظیم سنی علماء بورڈ اترپردیش کے ذمہ داران نے آج سدھارتھ نگر ڈی۔ایم۔ کے ذریعہ وزیراعلیٰ کو میمورنڈم سونپا۔ جامعہ اسلامیہ ضیاءالعلوم سروجنی نگر، بلسڑھ کوٹھی سدھارتھ نگر میں بورڈ کے ذمہ داران نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ جب تک تحفظ ناموس رسالت قانون نہیں بن جاتا تب تک ہم اپنی اس تحریک کو جاری رکھیں گے اور صوبہ کے ہر ایک ضلع سے ڈی۔ایم۔ کے ذریعہ وزیراعلیٰ کو میمورنڈم سونپنے کی مہم چلائیں گے جس کی اگلی کڑی ضلع مہراج گنج ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی ہم وہاں کے علماے کرام سے ملاقات کرکے اس تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔
اس موقع پر بورڈ کے صدر مفتی عبدالحکیم نوری، جنرل سکریٹری علامہ عبداللہ عارف صدیقی، کنوینر علامہ صاحب علی چترویدی کے علاوہ علامہ الحاج برکت علی اشرفی و مولانا محمد ہاشم رضا مصباحی خصوصی طور پر شریک رہے۔
Check Also
پرساں میں تحفظ ناموس رسالت نعتیہ مشاعرہ اختتام پذیر
گولابازار: 13جون, ہماری آوازگولا بازار سے متصل موضع پرساں عرف اگلہواں ککرہی میں انجمن عشاق …