مہراج گنج: 13 نومبر، ہماری آواز
آج دارالعلوم اہل سنت ظہورالاسلام گوبندپور مہراج گنج کے شعبہ مکتب میں تعلیم حاصل لرنے والے 8 سالہ محمد شہزاد ولد شمس الدین نے کم عمر میں ناظرہ قرآن کریم مع تجوید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر ان کے والدین و سرپرست کی جانب سے محفل میلاد پاک کا انعقاد کیا گیا جہاں محمد شہزاد کے حفظ قرآن کریم کا آغاز ہوا۔ محمد شہزاد نے وعدہ کیا کہ وہ خوب محنت اور لگن سے قرآن کریم حفظ کریں گے۔
اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے دارالعلوم کے ایک طالب علم نے لکھا:
"ماشاء اللہ آج ہمارے مشق مہربان استاد حضرت قاری محمد عظیم الدین امجدی صدر المدرسین دارالعلوم ہذا صاحب اور مولانا محمد وسیم اختر عزیزی صاحب سربراہ دارالعلوم ہذا کی محنت شاقہ رنگ لائی عزیزم محمد شہزاد سلمہ 30 واں پارہ تجوید کے ساتھ حضرت قاری محمد علی نظامی صاحب استاد دارالعلوم ہذا کی نگرانی میں مکمل کیا اور آج رسم حفظ شروع ہوا حضرت قاری محمد ریاض الدین نظامی اور حافظ محمد آفتاب عالم نظامی کی زبان سے شروع کیا گیا اللہ ربّ العزت ہمارے اساتذہ کرام ومادرعلمی کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے اور علم و ادب میں بے پناہ اضافہ عطا فرمائے آمین ثم آمین۔”
