قوم کی خدمت بھی بہترین عمل اور عبادت ہے: جاوید بھارتی

محمدآباد گوہنہ مئو(پریس ریلیز)
مقامی قصبے کے محلہ رسولپور میں واقع عظیم دینی درسگاہ مدرسہ فیض العلوم میں ڈی این اے پیتھا لوجی کے زیراہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد کی مفت میں جانچ کی گئی اور رپورٹ بھی دی گئی صبح 10 بجے سے مدرسہ فیض العلوم میں پورے قصبے سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا اور اسی وقت سے بذریعہ خون ٹیسٹ جانچ کا سلسلہ بھی جاری ہوا جو شام چار بجے تک چلا ڈاکٹر محمد التمش کی نگرانی میں یہ طبی کیمپ لگایا گیا خون نکال نے کی ذمہ داری محمد ایاز نے انجام دیا اور رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری خود ڈاکٹر محمد التمش نے انجام دی بخار، ٹائیفائیڈ، شوگر، گٹھیا، سانسوں کی تکلیفوں سے پریشان سیکڑوں لوگوں نے اپنی جانچ کرائی اس موقع پر جہاں ڈاکٹر محمد التمش نے کہا کہ آج قوم کی خدمت کرتے ہوۓ ہمیں فخر محسوس ہورہاہے اور ہم اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں اس موقع پر سماجی لیڈر و مضمون نگار جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ قوم کی خدمت بہترین عمل ہے اور عبادت بھی ہے آج کے دور میں اس طرح سے انسانیت کے فرائض کو انجام دینا بہت بڑی بات ہے خود بھارتی نے بھی اپنی جانچ کرائی اور کہا کہ اچھا انسان وہی ہے جو دوسروں کے کام آئے جو خود اپنے لئے جئیے اور جینے کی تمنا کرے تو اس میں اور جانوروں میں کوئی فرق نہیں ہے اس لئے ہمیں ہر حال میں ایک اچھا انسان بننا چاہئیے اور انسان ہو کر انسان کی خدمت کرنا چاہیے یہ بہت ہی خوش نصیبی کی بات ہے آج کا یہ مذکورہ پروگرام انسانیت کے فرائض انجام دینے کی ایک کڑی ہے اور اور ایسے پروگرام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہر خاص و عام کے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہو جاوید بھارتی نے مزید کہا کہ جب عوام کے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوگا تو اس سے صاف شفاف معاشرہ تشکیل پائے گا اور آج اسی کی سخت ترین ضرورت بھی ہے جاوید بھارتی کے ساتھ ان کے سب سے قریبی اور خاص ضیاء الاسلام انصاری بھی موجود رہے
ڈاکٹر محمد التمش اور ظفر احمد عرف للو نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر محمد مصطفےٰ ، قطب الدین انصاری، محمد اظہار الحق، ضیاء الاسلام، محمد احمد، ماسٹر تاشفین، حاجی ظفر کلیم، حاجی شاداب خان، عرفان احمد وغیرہ خصوصیت کے ساتھ موجود تھے۔

About ہماری آواز

Check Also

الجامعة الاشرفیہ میں معروف علماے کرام کی آمد، مفتی بدرعالم مصباحی صاحب کی گل پوشی

مبارک پور/اعظم گڑھ: ہماری آواز(نامہ نگار) معروف تحریک جماعت اہل سنت کرناٹکا کے صدر حضرت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے