خانوادہ اعلی حضرت کےچشم و چراغ حضرت سمنانی میاں صاحب سڑک حادثے میں شدید زخمی، ہسپتال سے جاری ویڈیو میں دیکھیں کیسی ہے حالت

اورنگ آباد/بہار: 25 اگست، ہماری آواز(نامہ نگار)

ابھی ابھی بہار کے اورنگ آباد ضلع سے انتہائی تکلیف دہ خبر موصول ہوئی ہے کہ گل گلزار رضویت شہزادہ حضور اعلٰی حضرت خلیفہ حضرت تاج الشریعہ نواسہ حضرت امین شریعت جگر گوشہ تاج ملت حضرت علامہ عمران رضا خان صاحب قبلہ قادری برکاتی رضوی نوری المعروف بہ حضرت سمنانی میاں صاحب (بریلی شریف) اورنگ آباد (بہار) میں ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔
اس سلسلے میں وہاں کے متحرک و فعال عالم دین حضرت علامہ رضوان شمسی صاحب سے مسلسل رابطہ قائم کیا جارہا ہے جو عنقریب جائے حادثہ پر پہنچ رہےہیں۔
اطلاع یہ بھی مل رہی ہیں کہ آپ کو بنارس لے جایا جا رہا ہے۔

قاری عبد الرحمٰن ضیائی (صدر جمعیت اہلسنت گوونڈی و بانی دارالعلوم حاجی علی خانقاہ قادریہ محمد رفیع نگر گوونڈی ممبئی) نے عوام الناس سے حضرت کی شفا یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "احباب اہلسنت علماء ذوی الاحترام بالخصوص ائمہ مساجد واساتذہ مدارس سے حضرت سمنانی میاں صاحب قبلہ کی شفایابی کیلئے خصوصی دعا ء کی درخواست ہے۔”

About ہماری آواز

Check Also

بہار کے مدھوبنی ضلع میں واقع بسفی بلاک میں سیلاب کی مار، کندھوں تک پانی میں ڈوب کر جنازہ لے جانے کو مجبور عوام

بسفی/مدھوبنی: 3ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار)اس وقت اترپردیش اور بہار کے مختلف ضلعوں میں سیلاب نے …

One comment

  1. مقبول احمد سالک دہلوی

    سمنانی میاں کا ایک حادثہ میں بچ نکلنا خاص فضل الہی ہے۔

    خلیفہ تاج ملت خادم القرآن قاری عبد الرحمٰن ضیائی صدر جمعیت اہلسنت گوونڈی و بانی دارالعلوم حاجی علی خانقاہ قادریہ محمد رفیع نگر گوونڈی ممبئی کے ذریعے شوشل میڈیا پہ یہ المناک خبر ملی کہ شہزادہ حضور اعلٰی حضرت حضرت علامہ عمران رضا خان المعروف حضرت سمنانی میاں صاحب بریلی شریف قبلہ (بہار) سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، شوشل میڈیاپر جو خوفناک تصاویر شیئر کی گئی ہیں اسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوگئے، اور وہ کار جس پر آپ سوار تھے، اسے دیکھ کر کسی کو یقین آئے گا کہ اس کا سوار جاں بر ہوگیا ہے مگر یہ سب اللہ کا کرم ہے کہ حضرت باحیات ہیں۔ اس حادثے سے پورے ملک میں اور جہاں بھی اعلی حضرت کے دیوانے موجود ہیں سب تکلیف محسوس کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے