حکومت ہند پیغمبر محمد ﷺبِل جلد ازجلد پاس کرے: علمائے اہلسنت گونڈہ

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)


وسیم رافضی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔مولانا ظفرالدین رضوی


پریس ریلیز
گونڈہ۔1 دسمبر حکومت ہند پیغمبر محمد بِل تمام صوبوں میں جلد از جلد نافذالعمل کرےجس طرح راجستھان اور مہاراشٹرہ میں تحفظ ناموس رسالت بل کا مسودہ تیارکراکر سدن میں پیش کرنے کی مانگ کی جاچکی ہے اور تمام دلوں کے ممبران اس پر چرچا کے لیے بھی تیار ہو چکے ہیں اسی طرح حکومت اتر پردیش بھی مسلمانوں کے مذہبی رہنماؤں کے خلاف دن بدن ہو رہی سازشوں اور بد کلامیوں وکھلی گستاخیوں پر بندش لگانے کے لئے سدن میں اس بل کو پیش کرے اور اسے قانون کی حتمی شکل دیکراسے تعزیرات ہند کے تحت شامل کرے تاکہ مذہبی تشدد پسندی سے ملک کی عوام کو بچایا جاسکے ۔قائد ملت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی و سربراہ رضا اکیڈمی ممبئی اور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمعۃ العلماءکے ہم شکر گزار ہیں کہ آپ دونوں حضرات اس میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار رضااکیڈمی ممبئی کے نمائندے حضرت علامہ ظفرالدین رضوی نے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے منعقد ہوئی نشست میں کیا۔واضح ہو کہ مورخہ 01 دسمبر 2021 بروز بدھ بعد نماز ظہر دھانے پور میں واقع جامعہ سکینہ اشرف البنات میں تحریک تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے علماء کرام و ارباب علم وفن کی ایک اہم نشست متحرک و فعال عالم دین حضرت مولانا عبدالرشید مصباحی صاحب ناظم اعلی جامعہ سکینہ اشرف البنات دھانے پور کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں ،علاقائی علماء کرام وائمہ حضرات تشریف لائے ۔اور اپنے مفید اور گرانقدر آراءسے نوازا۔
جس موقعہ پر شان رسالت وشان صحابہ وامہات المومنین میں دریدہ دہنی کےسدباب،اور گستاخ رسول کو سزاکا تعین وتحفظ ناموس رسالت بِل (قانون)کیسے نافذ العمل ہواس پر غور و فکر کیا گیا۔نیز اکابرین علماء کرام کی موجودگی میں حضرت علامہ عبدالرشید مصباحی صاحب قبلہ کو رضا اکیڈمی شاخ گونڈہ کا ضلع جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔سبھی حضرات نے آپ کو مبارکبادی پیش کی، جب کہ صدر رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ حضرت مفتی اسرار احمد فیضی واحدی صاحب قبلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شان رسالت میں گستاخی کے خلاف اس وقت ملک میں بےچینی پھیلی ہوئی ہے شان رسالت میں گستاخی کو لیکر دیش کا مسلمان سخت نالاں ہے گستاخان رسول کے منہ پر لگام لگانے کےتعلق سے جامعہ سکینہ اشرف البنات دھانے پور میں تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے یہ اہم میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس میں آپ تمامی حضرات شرکت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں،اور علماء کرام ائمہ کرام کو بلانےکا مقصد صرف یہ ہے کہ حکومت ہند اور صوبائی حکومت توہین رسالت کرنے والوں کو اور ملک میں فساد برپا کرنے کے جرم میں لعنتی وسیم رضوی کو گرفتار کیاجائے۔ حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا ۔حضرت علامہ غلام جیلانی فیضی صاحب قبلہ نے کہا کہ رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ مطالبہ کرتی ہے کہ تحفظِ ناموسِ رسالت پر قانون بناکر مذہبی نفرت پھیلانے والوں پر شکنجہ کسا جائے تاکہ نفرت کے سوداگروں کو ملک میں مذہبی تشدد بھڑکانے کی جرات نہ ہوسکے۔ جب کہ حضرت علامہ ڈاکٹر خورشید ہمدم رامنگری صاحب قبلہ نے کہا کہ ہم تین سو تیرہ والے ہیں ۔اور جو بھی ناموس رسالت کے خلاف شمع روشن ہوگی ہم اس کو محبت رسول کی ہواؤں سے بجھا دیں گے۔اور جو لوگ ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کرکے ملک میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں انہیں حکومت فورا گرفتار کرکے ملک میں امن وامان قائم کرے۔حضرت علامہ ارشدعلیمی علیگ، حضرت علامہ ریحان رضا علیمی، حضرت علامہ اشفاق ازہری، حضرت علامہ عظمت اللہ ،حضرت علامہ صلاح الدین، حضرت علامہ جمال احمدعلیمی، حضرت علامہ نصیراحمد،جناب عبدالوحید بھائی وغیرہ موجود تھے۔اخیر میں حضرت غلام جیلانی فیضی صاحب کی دعاؤں پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About قمر انجم فیضی

جناب مولانا قمر انجم صاحب فیضی کا شمار بھارت کے زود نویس قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ سدھارتھ نگر(یو۔پی۔) سے تعلق رکھنے والے موصوف ہماری آواز کے سب(نائب) ایڈیٹر ہیں۔ ہماری آواز

Check Also

زکوٰۃ کی ادائیگی سے ملتی ہے رب کی رضا: مولانا ناصر رضا رضوی

زکوٰۃ سے دور ہوسکتا ہے غربت کا قہر: مولانا آصف جمیل امجدی گونڈہ: 13 اپریل، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔