تحفظ ناموس رسالت بل کی کامیابی کے لیے بارگاہ بختیار کاکی میں حاضر ہوئے الحاج سعید نوری، مانگی دعائیں

دہلی: 28دہلی اگست، ہماری آواز(نامہ نگار)
مہرولی شریف، دہلی میں واقع بزرگ صوفی ولی حضرت سیدنا خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے آستانے پرآج مورخہ 28 اگست 2021 بروزسنیچر بعد نماز ظہر محافظ ناموس رسالت قائد اہل سنت الحاج محمد سعید نوری صاحب (بانی رضا اکیڈمی، ممبئی) نے حاضر ہوکر تحفظِ ناموسِ رسالت بل کے کامیابی کے لیے دعاء کی، ساتھ میں محمد عباس رضوی اور علماء اہل سنت مہرولی شریف دہلی بھی شریک دعا رہیں۔

بارگاہ خواجہ بختیار کاکی میں حاضری دیتے الحاج محمد سعید نوری


نامہ نگار سے گفتگو میں الحاج سعید نوری نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں تحفظ ناموس رسالت کو لے کر مہم چھیڑی ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمیں تحفظ ناموس رسالت بل پاس کرانے میں کامیابی نہیں مل جاتی۔
واضح رہے کہ ملک میں فرقہ پرست طاقتیں آئے دن پیغمبر اسلامﷺ اور اسلام و مسلمین کے خلاف زہر افشانی کا کام کرتی رہتی ہیں اور انتظامیہ و حکومت خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہتے ہیں اسی کے مدنظر رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے ملک گیر پیمانے پر تحفظ ناموس رسالت بل پاس کرانے کی جد و جہد جاری کر رکھی ہے جس کے لیے وہ بڑی بڑی خانقاہوں کے سجادہ نشین حضرات اور قوم کے دانش وران سے ملاقات کررہے ہیں اسی سلسلہ میں آج ان کا دورہ مہرولی شریف واقع خواجہ قطب الدین بختیار کاکی درگاہ کا ہوا ، جہاں انھوں نے مہم میں کامیابی کی دعائیں مانگی۔

About ہماری آواز

Check Also

جمعیت علمائے اہلسنت ممبئی کے جنرل سکریٹری نباض ملت حضرت علامہ محمد عمر نظامی صاحب قبلہ کی دارالعلوم اہلسنت ضیاء النبی رفیع نگر گوونڈی میں آمد

علماء اہلسنت گوونڈی سے قومی ملی مذہبی رفاہی فلاحی امور پر تبادلہ خیال علاقہ سبربن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے