تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا بڑا اعلان: سیلاب زدگان کو ہر ممکن امداد فراہم کرائی جائے گی

سدھارتھ نگر: نوجوان ہمتوں سے پر سدھارتھ نگر تھانہ گلہورا (قرب براؤں شریف) کی تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی جو اب تک بڑی مستعدی سے معاشرہ کے اصلاحی پہلوؤں پر کام کرتی آئی ہے اس نے اب قرب و جوار کے کئی گاؤں میں ائمہ مساجد کے ذریعہ اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین میں ضرورت مندوں کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔
چنانچہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تحریک نے یہ اعلان عام کیا کہ۔۔۔۔
"اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر تھانہ گلہورا کے مقام مٹیسر نانکار، گورا بازار، انڈینگوا، پلٹا، پلٹی اور براؤں شریف کے اطراف جیو پور، چتیواں، تگھری رائے، ڈڑوا لال، کولہوئی، کولہواں، وغیرہ علاوہ ازیں ڈومریا گنج کے علاقے کے جتنے گاٶں ندی کے اطراف میں ہونے کی وجہ سے سیلاب کے زد میں ہیں اُن سارے گاٶں کے اٸمہ کرام سے گزارش ہے آج (04/09/2021 ) نماز جمعہ میں اپنے اپنے گاؤوں کی مسجدوں میں یہ اعلان فرماٸیں کہ سیلاب کی وجہ سے گاٶں میں جتنے حضرات سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اُن کی ہر ممکن امداد کرنے کے لیے تحریک اصلاح معاشرہ تیار ہے، اور ایسے حضرات جو واقعی مستحق ہیں ان کی پوری لسٹ تیار کر کے (جو غریب طبقہ کے افراد ہیں لسٹ بناتے وقت اُن کا خاص خیال رکھا جائے) تحریک کے آفس پہ بھیج دیں۔
ان شا ٕ اللہ عز وجل بہت جلد راشن ودیگر ضروری چیزیں سیلاب سے متاٸثرہ گاٶں میں پہونچا دیا جائے گا۔
نوٹ: یہ اعلان اس لیے کروایا جا رہا ہےتاکہ جو سخت ضرورت مند ہے اُن حضرات تک ضرورت کے سامان سب سے پہلے پہونچایا جا سکے۔”

منجانب: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی

About ہماری آواز

Check Also

خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں عرس شعیب الاولیاء شایان شان منایا گیا

براؤں شریف/سدھارتھ نگر: یکم ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار)خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں سجادہ نشین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے