بھارت نے انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست دے کر وصولی لگان: اوول میں بھارت کی تاریخی جیت ، سیریز میں 2-1 کی برتری

اوول{برطانیہ} 6ستمبر، ہماری آواز

بھارت نے چوتھے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ انڈیا نے اوول میں 50 سال بعد کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے ، پہلی اور آخری بار بھارت نے اس گراؤنڈ پر ایک ٹیسٹ میچ جیتا تھا 1971 میں۔ اس میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں میزبان 210 رنز پر سمٹ گئے اور میچ ہار گئے۔ ٹیم کی اس تاریخی فتح میں امیش یادو نے تین ، جسپریت بمراہ ، شاردول ٹھاکر اور رویندرا جڈیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت کی دوسری اننگز 466 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ روہت شرما (127) نے ٹیم انڈیا کے لیے سنچری بنائی۔ روہت شرما کو میچ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ چیتیشور پجارا (61) ، شاردول ٹھاکر (60) اور رشبھ پنت نے شاندار نصف سنچریاں بنائی۔ اس کے ساتھ ساتھ کرس ووکس نے انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں تین جبکہ معین علی اور اولی رابنسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پہلی اننگز 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے۔ اس طرح پہلی اننگز کی بنیاد پر میزبان ٹیم کو 99 رنز کی برتری ملی۔

About ہماری آواز

Check Also

پھر ہسپتال میں داخل ہوئے بی۔سی۔سی۔آئی۔ صدر سورو گانگولی

کلکتہ: ہماری آواز(ایجنسی) 27 جنوری بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان اور بی۔سی۔سی۔آئی۔ کے صدر سوروگانگولی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے