صحافت کی دنیا کا ایک اور چراغ بجھا!

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

مئو ناتھ بھنجن:)10دسمبر، ہماری آواز
یوں تو ہر ایک کو موت کا سامنا کرنا ہے، موت کا مزا چکھنا ہے، دنیا کو خیرآ باد کہنا ہے اور داعی اجل کو لبیک کہنا ہے بس فرق اتنا ہے کہ کوئی آج گیا تو کوئی کل جائے گا مگر ہاں انہیں جانے والوں میں کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوتا ہے اور چہار جانب فضا سوگوار ہو جاتی ہے ایسی ہی شخصیتوں میں سے ایک شخصیت تھی روزنامہ رہنمائے دکن کے چیف ایڈیٹر سید وقار الدین کی مشہور مضمون نگار و سماجی شخصیت جاوید اختر بھارتی نے ایڈیٹر سید وقار الدین کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سید وقار الدین صحافت کی دنیا کے ایک روشن چراغ تھے اور صحافت کے میدان میں بلند ترین مینار تھے ان کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایک نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے اور صحافت کے میدان میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جس کا مستقبل قریب میں پر ہونا مشکل ہے وہ زبردست قلمکار تھے اور مضمون نگاروں کو ان سے حوصلہ ملتا تھا
جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ سید وقار الدین کی نشرواشاعت کے شعبے سے متعلق خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ اردو زبان سے بیحد محبت رکھتے تھے اور اردو زبان کے فروغ کے لئے ہمیشہ باتیں کرتے تھے ایسی شخصیتیں کبھی پیدا ہوتی ہیں ان کے انتقال سے یقیناً سبھی مضمون نگاروں و اخبارات کے ذمہ داران کو صدمہ پہنچا ہے مگر قانون قدرت کے آگے سب بے بس ہیں کیونکہ جو بھی دنیا میں آیا اسے ایک دن دنیا چھوڑ کر جانا ہے اور ایک دن خود اس دنیا کو بھی فنا ہوجانا ہے اور اسی بات پر انسان کو صبر بھی ہوتا ہے اور صبر کرنے والوں کے لئے اللہ کی طرف سے اجر عظیم کا وعدہ ہے جاوید اختر بھارتی نے آخر میں کہا کہ ہم سبھی لوگوں کو صبر کرنا چاہیے اور مرحوم سید وقار الدین کے لئے دعائے مغفرت کرنا چاہیے اور ان کی جو خدمات ہیں اسے آگے بڑھانا چاہئیے یہی مرحوم کے لئے بہترین خراج عقیدت ہوگا۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

Check Also

معروف نقاد و شاعر ڈاکٹر فضل الرحمٰن شررؔ مصباحی کا انتقال، علما میں دوڑی سوگ کی لہر

مبارک پور/اعظم گڑھ: یکم مئی، ہماری آوازجامعہ اشرفیہ مبارک پور کے قدیم فرزند،ادارہ کی مجلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔