تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی کی ٹیم نے سیلاب متاثرہ گاؤوں میں پہنچائی راشن کٹ


سدھارتھ نگر ،تھانہ گلہورا: سیلاب متاثرہ گاؤوں میں تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم راشن و دیگر ضروریات کی چیزیں لے کر پہونچی سب سے پہلے ان گاؤوں میں امدادی مواد فراہم کیا گیا جن میں چاروں طرف مسلسل کئی ہفتوں سے پانی بھرا ہوا ہے لوگوں کا گھروں سے نکلنا بھی دشوار ہو گیا تھا تحریک کے مبلغین نے ان حقیقی ضرورت مندوں میں راشن کٹ جس میں تقریباً پندرہ قسم کی چیزیں شامل تھیں ان میں تقسیم کی اور مزید تسلی دی کہ ان شاء الله عزوجل آئندہ بھی آپ کی ہر ضرورت حتی الامکان ہم پوری کرنے کی کوشش کریں گے پھر اس کے بعد ان گاؤوں میں بھی کچھ راشن کٹیں دئے جن میں سیلاب سے زیادہ نقصان تو نہیں ہوا لیکن چونکہ گاؤوں کے اطراف میں پانی بھرنے کی وجہ سے ان لوگوں کی روزی روٹی بالکل معطل ہو چکی تھی ان کے پاس کہیں سے کوئی اورآمدنی کا ذریعہ بھی نہیں، ایسے آفت و پریشانی کے وقت ــ’’تحریک اصلاح معاشرہ‘‘ کے مبلغین نے بلا تفریق مذہب و ملت ہر حاجت مند کی اعانت کر کے گنگا جمنی تہذیب کا ثبوت دیا تحریک کے مبلغ مولانا محمد حسن نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تو وہیں پر مولانا غلام محمد صدیقی فیضی نے لوگوں کو بتایا کہ ہم سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں ہمیں ایک دوسرے سے مل جل کر رہنا چاہیے اور کسی کی بھی مصبیت و پریشانی کے وقت امداد کے لئے حاضر رہنا چاہیے علاوہ ازیں’’ تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی‘‘ کے اور مبلغین حضرات بھی لوگوں تک راشن پہونچانے میں معاونت کرتے رہے جس میں مولانا محمد حسین قادری و مولانا محمد عثمان مولانامحمد سلیم ومولانا ابو اسامہ قادری حافظ محمد افسر رضوی وحافظ محمد تنویر صدیقی وحا فظ عبد الرشیدو حافظ محمدزاہدو حافظ محمد ظہیرو حافظ محمد نسیم وغیرہ تھے۔

About ہماری آواز

Check Also

خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں عرس شعیب الاولیاء شایان شان منایا گیا

براؤں شریف/سدھارتھ نگر: یکم ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار)خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں سجادہ نشین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے