تحریک فروغ اسلام کے مرکزی دفتر میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ تبادلۂ خیال

ہم اپنے اسلاف کی تاریخ پھر سے دہرانے کے لئے تیار ہیں حامد مصباحی

مورخہ 16 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء تحریک فروغ اسلام کے مرکزی آفس میں مقامی نوجوانوں کی ایک میٹنگ بلائی گئی جس میں تحریک فروغ اسلام کے اغراض ومقاصد اور تین سالہ کارکردگی پر تبصرہ کیا گیا، جملہ حاضرین نے کارکنان تحریک کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ، حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا حامد رضا مصباحی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ ہماری زندگیاں نبی محترم کی عزت و عظمت پر قربان ہیں، ہم ایسی زندگی کا کیا کریں گے جس میں ہمارے نبی کی عزت و عظمت محفوظ نہیں، موصوف نے نوجوانوں کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے آپ کو منظم کر کے میدان عمل لے آئیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کو دوبارہ یہ سبق پڑھائیں کہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے نبی کی عزت و احترام پر انگشت نمائی برداشت نہیں کر سکتے جس کا نمونہ تمہارے أبا و اجداد نے دیکھا ہوا ہے اگر تم بھول گۓ ہو تو ہم اپنے اسلاف کی تاریخ دہرانے کے لئے تیار ہیں خواہ اس کے لۓ ہمیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے ۔

رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
صدر شعبہ نشر و اشاعت
تحریک فروغ اسلام الہند
9473962637

About ہماری آواز

Check Also

حضور گلزار ملت کے ہاتھوں ایک غیر مسلم نے قبول کیا اسلام

مسولی شریف/بارہ بنکی: 17 ستمبر، ہماری آواز(منہاج رضا) الحمداللہ رب العالمین آج بتاریخ16ستمبر 2021 عسوی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے