انسان: اللہ کی پسندیدہ ترین مخلوق

فوزیہ عرفان نوری

انسان اللہ پاک کی بنائی ایک ایسی تخلیق ھے کہ جس پہ خالق کائنات نے خود فخر کیا ایک ایسی تخلیق کے جس کے لامحدود رنگ ھیں انداز ھیں ھر دور میں اس مخلوق نے نئی سے نئی تاریخ رقم کی ھر بار دنیا نے ایک الگ رنگ دیکھا کہیں شیطانیت میں اسفل ترین کہ شیطان خود شرما جائے کہ یہ تو میں نے سوچا بھی نھیں تھا اور کہیں عبدیت میں افضل ترین کے ملائکہ انگشت بدنداں۔۔۔۔
کہیں اپنی سوچوں اور ارادوں سے پہاڑوں کو زیر کرنے والا تو کہیں ایک چھوٹی سی تکلیف پہ بلبلا کر رونے والا ھیں نا عجیب ھم۔۔۔۔۔۔۔

اتنی ساری صفات کسی بھی ایک مخلوق میں اکٹھا نہیں ملیں گی اللہ پاک نے اس مخلوق کو ہر ھنر میں کمال حاصل کرنے کی صلاحیت دے کر تقدیر پہ مخصوص قدرت بھی رکھ دی ساتھ ھی کامل یقین کی طاقت بھی انسان میں رکھ دی مگر پھر اس تمام خزانے پہ شعور کا تالا لگادیا اور چابی اس کے دل ایک خانے قلب میں رکھ دی
اور کہا پہچان خود کو اور خودی کو میں بھی ملوں گا اور میری خدائی بھی بس ہم خود کو نہیں کھوجتے۔۔۔۔۔ ھمارا خود پہ یقین نہیں جو خود کو پا لیتا ھے وہ خدا کو بھی پا لیتا ھے۔ اور خدائی بھی مسخر کرلیتا ھے یہ سفر جسکا دورانیہ پیدائش سے مرنے تک کا ھوتا ھے اس سفر میں کچھ لوگ خود کو پاتے ھیں کچھ اگلے مرحلے پہ خدا کو اور پھر خدائی کو مگر جب خدا سے روشناس ھوجائیں تو نہ خودی رھتی ھے نا خدائی کی طلب بس خدا رھتا ھے جسے فنا فی اللہ کا مقام کہتے ھیں۔ بس اصل سفر یہی ھے کہ انسان اس میں کامیاب ھوجائے وہ خودی کو پالیتا ھے تب بھی خدا اسکے قریب ھی ھوتا ھے بس ایک قدم کی دوری پہ اور یہ ایک قدم کبھی لانگ سکتا ھے حکم اور لگن کی دیر ھوتی ھے

اس سفر میں یقین کی سیڑھی ھمارا زادراد ھے صبر کی سواری اور مستقل مزاجی ھمارا توشہ اج جائزہ لیں کے اس میں کسی چیز کی کمی ھے تو پورا کرلیں کمر کس لیں اور تیار ھو جائیں اپکا سفر شروع ھوا چاھتا ھے مگر خیال رکھنا ناامیدی اور ناشکری اپ کے وہ خفیہ دشمن ھیں جو اپکے سفر کے دوران بار بار اپکے زاد راہ کو لوٹنے کی کوشش کرینگے اور اپکے راستے میں حارج ھوںگے ان سے لڑنے کا مناسب بندوبست کرکے رکھیئے گا۔

About نظام الدین رضوی

Check Also

وعدہ پورا کرنا

ازقلم: عبدالحکیم،عبدالحکیم، رانچی وعدہ یعنی ایسا کام جو ہم کسی کے کہنے پر کرنے کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے