کھیل کھلاڑی

بمراہ کی شاٹ پر آسٹریلیائی گیندباز کے سر پہ لگی زوردار چوٹ تو محمد سراج نے بلہ پھینک پوچھی خیریت

مشقی میچ میں بمراہ کی نصف سنچری،انڈین ٹیم 194 پر ہوئی ڈھیر

سڈنی ہماری آواز
سڈنی میں ہندوستان اور آسٹریلیا اے کے مابین دوسرا پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے،جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 194 رنز بنائے۔ مزے دار بات یہ رہی کہ جہاں بھارتی بلے باز آسٹریلیائی گندبازی کے سامنے گھٹنے ٹیکتے نظر آئے وہیں ٹیم کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے 57 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنا کر ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا اسکور بنایا۔ تاہم ان کی نصف سنچری اننگ کے دوران ،ان کا ایک شاٹ میزبان بولر کیمرون گرین کے سر پر لگا ، جس کی وجہ سے وہ چکرا کرزمیں بوس ہوگئے۔ تب رننگ اینڈ پر کھڑے انڈین تیزگندباز محمد سراج نے انسانیت کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا اور اپنا بلہ پھنیک تیزی سے زخمی کیمرون گرین کو اٹھاتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔

یہاں دیکھیں ویڈیو

دراصل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے جانے والے تین روزہ نائٹ فارمیٹ میچ میں گرین ٹیم انڈیا کے کھلاڑی جسپریت بمراہ کو گیندبازی کر رہے تھے۔تبھی بمراہ نے گرین کی گیند پر سیدھی ڈرائیو کھیلی جو بہت تیز رفتاری سے گرین کی طرف بڑھی گرین نے اس شاٹ کو اپنے سر کی طرف آنے سے روکنے کی پوری کوشش کی لیکن شاٹ کی رفتار اتنی تیز تھی کہ بہت کوشش کرنے کے بعد بھی گرین گیند کو اپنے سر سے ٹکرا جانے سے نہیں روک سکے۔گیند 21 سالہ کیمرون گرین کے ہاتھ سے ٹکراتے ہوئےا سر میں جا لگی۔ گرین نے پہلے پریکٹس میچ میں سنچری بنائی تھی۔ آسٹریلیائی اے میڈیکل ٹیم نے گرین کی جانچ پڑتال کی اور انھیں گراؤنڈ سے باہرلے گئے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button