مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے نوازے گئے پروفیسرمولانا ارشد خان رضوی

فیروزآباد: 20 ستمبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
18 ستمبر بروز سنیچر2021 کو حضرت سمیع الدین عاقلہ بیگم گلوبل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ،اے جی انٹرنیشنل اسکول کا مقام کشمیری گیٹ ،قادری مسجد چوراہے کے پاس فیروز آباد میں دوپہر 1 بجے افتتاح کیا گیا ،اور کامیاب طلبہ و طالبات کو اعزاز و اکرام مع سند سے نوازا گیا، اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی جناب جاوید ملک ممبر این سی پی یو ایل وزارت تعلیم حکومت ہند، جناب مہتاب احمد صدر ٹیچرس ایسوسی ایشن و نیو ہوپ فاؤنڈیشن اترپردیش،جناب اسرار احمد ،اور ضلع الپ سنکھیک ادھیکاری جتیندر کمار تشریف لائے، اس موقع پر جناب جاوید ملک صاحب نے کہا کہ حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تئیں کام کر رہی ہے اور مسلمانوں کو خاص طور سے بڑھاوا دیا جارہاہے، لہذا مسلمانوں کو چاہئے کہ تعلیم کے معاملے میں اہم کردار نبھائیں، ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنا چاہیئے، اور اپنا مستقبل روشن و تابناک کرنا چاہئے نیز اسکول کی عروج و ارتقاء کے لئے خوب دعائیں کی، جناب مہتاب احمد نے کہا کہ تعلیم سے ہی ہر شخص ترقی حاصل کر سکتا ہے انھوں نے خاص طور سے مسلمانوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو تیکنیکی تعلیم ضرور دلائیں، جناب اسرار احمد نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ترقی یافتہ ہونا کامیابی کا واحد راستہ ہے
جناب جتنیدر کمار ضلع الپ سنکھیا ادھیکاری نے کہا کہ اترپردیش حکومت اور مرکزی حکومت کے ذریعے مسلمانوں کے لئے بہت ساری اسکیمیں چلائی جار ہی ہیں ہم سو فیصد مسلمانوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ،اور اس موقع پر اے جی انٹرنیشنل اسکول کے مینیجر مولانا پروفیسر ارشدخان رضوی کو مائینارٹی ہیومن ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ‘مولانا ابوالکلام آزاد’ ایوارڈ سے نوازا گیا، اخیر میں اے جی انٹرنیشنل اسکول کے مینیجر اور ناظم اجلاس مولانا پروفیسر ارشد خان رضوی نے سبھی شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کے صمیم قلب سے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر پروگرام میں تشریف لائے، اس موقع پر ظفر عالم، عظیم الدین، نورالاسلام، عبدالقادر ،صادق علی کو سپاس نامہ پیش کی گیا،اور اسلامک سمر کلاس میں ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ حافظ عادل رضا،حافظ جابر رضا، حافظ عظیم رضا،کو اعزاز واکرام ٹرافی مع سند نوازا گیا،
اس اجلاس میں سلمان، رفیع الدین، وسیم علیگ، وغیرہ موجود تھے۔

About ہماری آواز

Check Also

الجامعۃ الغوثیہ اترولہ میں ' تحفظ ناموس رسالت'کی نشست

پریس ریلیز/ بلرامپور، مورخہ 26 جولائی بروز سوموار 2021 کو الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے