مدینہ منورہ کی بے حرمتی ناقابل برداشت!!!
مدینہ شریف میں سنیما کھولے جانے کی خبر پر سنی علماء بورڈ اترپردیش شدید برہم

سدھارتھ نگر: 22 ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار)
کل شام کو مرکزی درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر میں علامہ مفتی عبدالحکیم نوری(صدر: سنی علما بورڈ، اترپردیش) کی صدارت میں مدینہ منورہ میں سنیماہال، قہوہ خانہ نیز عیاشیوں کے سامان مہیا کرائے جانے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں اراکین و ممبران نے شریک ہوکر آل سعود کے اس بیہودہ فیصلہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا۔
مفتی عبدالحکیم نوری(صدر) علامہ عبداللہ عارف صدیقی (جنرل سکریٹری) علامہ صاحب علی چترویدی (کنوینر سنی علما بورڈ و پرنسپل: دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور سدھارتھ نگر) اور مولانا الحاج برکت علی اشرفی (بانی و مہتمم: جامعہ اشرفیہ ضیاءالاسلام، بلسڑھ سدھارتھ نگر) وغیرہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ عالم اسلام کے لیے مرجع عقیدت ہے جو دارالشفاء ہے۔ اس لیے اس پاک سرزمین کو ایسے فحاش لغویات سے پاک رکھا جائے، ورنہ ہم سب ملکی سطح پر احتجاج کے لیے تیار ہیں۔
دیگر حاضرین میں قاری خان محمد قادری، مفتی شعیب رضا نظامی فیضی، مولانا الطاف رضا نیپالی اور حافظ شاہ عالم رضوی وغیرہ موجود رہے۔

About ہماری آواز

Check Also

حضور گلزار ملت کے ہاتھوں ایک غیر مسلم نے قبول کیا اسلام

مسولی شریف/بارہ بنکی: 17 ستمبر، ہماری آواز(منہاج رضا) الحمداللہ رب العالمین آج بتاریخ16ستمبر 2021 عسوی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے