اہم خبریںملکی خبریں

نجی ہسپتالوں میں او۔پی۔ڈی۔ خدمات بند!آیوروید ڈاکٹروں کو حکومت کی جانب سے سرجری کی اجازت سے برہم ایمس کے ڈاکٹروں نے ہاتھوں میں باندھی کالی پٹی

نئی دہلی ہماری آواز 11 دسمبر (پریس ریلیز) آیوروید کے ڈاکٹروں کو سرجری کی اجازت دینے والے حکومت کے فیصلے کے خلاف اسپتالوں کی او پی ڈی خدمات آج بند رہیں اور کئی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ہاتھ میں کالی پٹی باندھ کر کام کیا اور اس قومی سطحی ہڑتال کو اپنی حمایت دی۔ یہ قومی سطحی ہڑتال آج صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کی تھی۔
دراصل آیورویدک طبی طریقہ کار کے ذریعے علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو کئی طرح کے آپریشن کرنے کی اجازت دینے والے سرکاری فیصلے کے خلاف انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے قومی سطحی ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں نوٹیفکیشن جاری کی تھی کہ آیوروید میں پوسٹ گریجویشن کرنے والے ڈاکٹر اب 58 طرح کی سرجری سیکھ سکتے ہیں اور آزادنہ اس کی پریکٹس بھی کر سکتے ہیں۔
آئی ایم اے نے نیتی آیوگ کی جانب سے کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کمیٹیوں سے محض مکسوپیتھی کو فروغ ملے گا۔ آئی ایم اے سرجری کی اجازت دینے والے نوٹیفکیشن واپس لینے اور کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ آئی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام طبی طریقہ کار کو اپنے مطابق ترقی کرنے کا حق ہے

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button