اہم خبریںبین الاقوامی

وزیر اعظم مودی اور شیخ حسینہ کے مابین تفصیلی میٹینگ 17 کو

ہماری آواز

ڈھاکہ 11 دسمبر(پریس ریلیز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اور وزیراعظم ہند نریندرمودی کے مابین 17 دسمبرکوتفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ورچوئل میٹنگ کی تاریخ اور وقت مقررکرلیا گیا ہے۔ افسر کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے سلسلے میں ہندوستان کی وزارت داخلہ کے ساتھ میٹنگ ہوچکی ہے۔
محترمہ حسینہ اور مسٹر مودی کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین پرامن اورمحفوظ سرحد کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی کریڈٹ لائن کے تحت منصوبوں کے نفاذمیں رفتار لانے کے امورپر تبادلہ خیال ہونے کی توقع ہے۔
دونوں کے بیچ 17 دسمبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگی اور ایک سے ڈیڑھ بجے تک دونوں وزیراعظم تبادلہ خیال کریں گے۔ اسی روز دونوں وزرائے اعظم ورچوئل طریقے سے ہلدی باڑی-چلہاٹی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ مسٹر مودی کو 26 مارچ کو ڈھاکہ آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اگرکورونا کی صورت حال میں بہتری آئی، تو مودی ڈھاکہ کے دورے پر جائیں گے۔ اس میٹنگ میں محترمہ حسینہ مسٹر مودی کے ان کے ڈھاکہ دورے کے تعلق سے بھی گفتگوکرسکتی ہیں۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button