پروانچل

دو معصوم بچیوں سمیت ٹرین کے سامنے کودی خاتون، جونیئر ہائی اسکول میں تھی انسٹرکٹر

بنارس(ہماری آواز):بنارس کے کپ سیٹھی تھانہ علاقہ کے گاؤں شیوداس پور میں ہفتے کی دیر شام ایک خاتون ٹیچر نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو اپنے قبضے میں لے کر فوری کارروائی کی۔ تاہم اس افسوس ناک واقعہ کی وجہ آج شام تک واضح نہ ہوسکی۔ اطلاع ملنے پرخاتون ٹیچر کے شوہر راہل سنگھ بھی موقع پر پہنچے۔ گورپتی پولیس اسٹیشن رام پور کی رہائشی انسٹرکٹر سمرتی سنگھ عرف سونی (32) ضلع جون پور کپ سیٹھی کے ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور بھدوہی کے علاقہ چیری تھانہ ہردوپٹی رگھوپور جونیئر ہائی اسکول میں انسٹرکٹر کی حیثیت سے کام کرتی تھی۔ہفتے کے آخر میں وہ اپنی دو بیٹیوں وشنوی (7) اور ادیتی (3) کے ساتھ گھر سے نکلی اور ریل پٹری پر پہنچ کر سامنے سے آرہی ٹرین کے سامنے دو معصوم بیٹیوں سمیت کود گئی۔ تینوں کا جسم اتنا مسخ ہوگیا تھا کہ اس کی شناخت میں کئی گھنٹے لگے تھے۔ اطلاع ملنے پر خاتون کا دیور اس کی تلاش میں نکلا تو اس نے ان کی شناخت کی۔ بتایا جارہا ہے کہ شوہر راہل سنگھ آج اپنے آبائی گاؤں گورپتی، جون پور گیا تھا۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button