یوپی

اولیاء عظام نے اپنے کردار وعمل سے اسلام کی تبلیغ کی: مولانا عبد الرب قاسمی

فرخ آباد(یاسر قاسمی)ہماری آواز جمعیتہ علماء ہند فرخ آباد کے زیراہتمام جاری عشرہ عظمت اولیاء اللہ کے تحت تیسرا پروگرام مسجد عائشہ گڑھی مقیم خاں میں منعقد ہوا حاضرین کو خطاب کرتے مولانا عبد الرب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء فرخ آباد نے کہا کہ حضرات اولیاء کرام نے ہر دور میں اپنے کردار وعمل کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کی اور سیرت النبی کے مختلف گوشوں سے انسانیت کو روشناس کرایا ، بالخصوص آپ کے پاکیزہ اخلاق وکردار سے بندگان خدا کو واقف کراتے بقائے باہمی اصول پر کاربند رہنے کا ان کو سبق دیا، ان کی بے غرض خدمات کے نقوش آج بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہیں، پروگرام کا آغاز مولانا ضیاء الرحمن حسینی تلاوت کلام اللہ سے کیا، نظامت کے فرائض مولانا نصرت امام مسجد عائشہ نے انجام دیے اور صدارت حاجی پیارے میاں نے کی، جبکہ آخر میں صدر جمعیتہ علماء فرخ آباد مفتی ظفر احمد قاسمی نے اولیائے عظام کی خدمات کے تعلق سے مختصر مگر جامع وپرمغز خطاب کیا، اور حاضرین کو جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی کی طرف توجہ دلائی ، مفتی صاحب کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button