اہم خبریں

کسانوں کی تحریک کا حل کالے زرعی قوانین کی منسوخی ہے: کانگریس

دہلی، ہماری آواز: 14 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت کا بہانہ کرکے کسانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ اسے بھی معلوم ہے کہ کسانوں کی تحریک کا حل زراعت سے متعلق تینوں نئے قوانین کی منسوخی میں ہی ہے پارٹی نے پیر کے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کیا کہ "آج بی جے پی کی سلطنت ‘ان داتا’ (کسانوں) کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔ وہ بات چیت کا بہانہ بھی کررہی ہے اور کسانوں کو بدنام بھی کررہی ہے جبکہ اس کا حل کالے قوانین کے منسوخ کرنے میں ہی ہے”۔
کانگریس نے مزید کہا کہ ” ان تینوں قوانین کو لانے والی بی جے پی کا سب سے بڑا جرم یہ ہے وہ اپنی دوستوں کی وفاداری میں ڈوب کر کسانوں سے بات چیت کیے بغیر کالے قوانین بنانے کا کام کیا ہے۔سادہ سی بات ہے کہ جب ان قوانین میں کسانوں کی بات ہی نہیں ہے تو پھر ان قوانین سے کسان کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں”۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) میں اضافے کے نام پر بی جے پی کی فریب دہی کا سچ کسانوں کو پتہ چل گیا ہے۔
بی جے پی کاشتکاروں کی تذلیل کرنے میں کوئی کسر نہيں چھوڑی ہے اور یہ غلط حرکتیں صرف اس وجہ سے کی گئیں ہیں کہ کسانوں نے بی جے پی سلطنت کے کالے قوانین کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور اپنے حقوق کے لئے متحد ہوکر آواز بلند کی ہے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button