پروانچل

ہماری آواز کے مینجنگ ایڈیٹر کو صدمہ! بھانجے کا ہوا انتقال

مہراج گنج، ہماری آواز(نامہ نگار)
عالمی شہرت یافتہ اردو ویب پورٹل و میگزین ہماری آواز کے مینجنگ ایڈیٹر مولانا محمد نثار نظامی صاحب کو کل رات شدید صدمہ پہنچا جب ان کے عزیز بھانجے اور بزرگ عالم دین حضرت علامہ مفتی بیت اللہ صاحب قبلہ رضوی کے بھتیجے کا انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
بتادیں کہ افسر رضا ولد مبارک علی(16) ساکن سنولی (لہرا بازار) ضلع مہراج گنج کئی دنوں سے بیمار تھے، علاج کرانے کے لیے لکھنؤ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا۔ جس کے بعد انھیں کل دوپہر گھر لایا گیا اور رات تقریبا 10بجے ان کا انتقال ہوگیا۔
اللہ رب العزت مغفرت فرمائے اور نجات والدین کا وسیلہ بنائے، پس ماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button