پروانچل

خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں مخدومہ اہلسنت کے یوم وصال پر محفل کا انعقاد

براؤں شریف/سدھارتھ نگر، ہماری آواز(اظہار احمد فیضی)

۲۹ /ربیع الآخر۱۴۴۲ بروز سہ شنبہ مخدومہ اہلسنت حرم حضور شعیب الاولیاء رحمھا اللہ کے یوم وصال پر خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں ایک روحانی محفل منعقد کی گئی جس کی سرپرستی خلیفہ وجانشین شعیب الاولیاء تاج العلماء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبد القادر علوی صاحب قبلہ مد ظلہ النورانی سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول وناظم اعلی دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول نے فرمائی جبکہ صدارت نبیرہ شعیب الاولیاء ماہر علوم و فنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری صاحب قبلہ-حفظہ اللہ- نائب سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول ونگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم ھذا نے فرمائی وہیں پر محفل کی قیادت جامع معقول ومنقول فضیلةالاستاذ حضرت علامہ علی حسن علوی ازھری پرنسپل دارالعلوم ھذا نے فرمائی
یوں تو مخدومہ اہلسنت کا سالانہ عرس حصول برکت کے لیے قطب الاقطاب سیدنا شاہ عبداللطیف ستھنوی مرشد اجازت شعیب الاولیاء کے سالانہ عرس کے ساتھ ضم کرکے منایا جاتا ہے جس کا انعقاد انشاءاللہ ماہ رواں کی۲۵ تاریخ کو ہوگا لیکن چونکہ آج مخدومہ اہلسنت کے وصال کی حقیقی تاریخ ہے اس لیے حقیقی تاریخ کا لحاظ کرتے ہوئے ہرسال کی طرح اس سال بھی ایک مختصر محفل پاک کا انعقاد کیا گیا
محفل کا آغاز دارالعلوم کے استاذ حافظ وقاری حضرت مولانا منور صاحب کے تلاوت سے ہوا دارالعلوم کے قدیم فارغ حضرت مولانا معشوق علی فیضی صاحب نے ایک بہترین خطاب پیش کیا مشھور زمانہ خطیب جامع معقول ومنقول فضیلةالاستاذ حضرت علامہ مفتی نظام الدین نوری صاحب قبلہ مؤقر استاذ دارالعلوم ھذا نے بہت شاندار خطاب فرمایا اخیر میں حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے صدارتی خطاب فرماتے ہوئے مخدومہ اہلسنت کے فضائل ومناقب پر بھر پور روشنی ڈالی حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ کی دعاؤوں یہ روحانی محفل اختتام پذیرہوئی

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button