اہم خبریںملکی خبریں

دہلی اسمبلی میں زرعی قوانین کی شدید مخالفت،عآپ نےپھاڑی قانونی کاپیاں، ہوا ہنگامہ

نئی دہلی:17 دسمبر/ ہماری آواز (پریس ریلیز)نریندومودی حکومت کے زرعی شعبے سے جڑے تین قوانین کا جمعرات کو دہلی اسمبلی میں شدیدمخالفت ہوئی اور برسراقتدارجماعت عام آدمی پارٹی(عآپ)کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان میں قانون کی کاپیاں پھاڑنے سے ہنگامہ ہوگیا۔
دہلی اسمبلی کا آج ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیاہے۔
اجلاس کے آغاز میں ہی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کیلاش گہلوت نے ایک قرارداد خط پیش کیا، جس میں تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی بات کہی گئی۔
تجویز پر بحث کے دوران حکمراں جماعت کے مہیندرگوئل اور سومناتھ بھارتی نے ایوان میں زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑیں اور جے جوان جے کسان کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو قانون کسانوں کے حق میں نہیں ہے، اسے قبول نہیں کریں گے۔
عآپ پارٹی زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کررہے کسانوں کے ساتھ نظرآرہی ہے۔ پارٹی تینوں قوانین کو کسانوں کے خلاف بتاکر انہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button