اہم خبریںپروانچل

علامہ نظام احمد مصباحی کو "رضا اکیڈمی" شاخ ضلع مہراج گنج کا صدر مقرر کیا گیا

مہراج گنج: ہماری آواز(محمد قمر انجم فیضی)

واضح ہو کہ مورخہ 29 ربیع الاخر 1442ھ مطابق 15 دسمبر 2020بروز منگل کو حضرت علامہ مولانا نظام احمدخان مصباحی کو رضا اکیڈمی شاخ ضلع مہراج گنج یوپی کاصدر مقررکیا گیا.اور صدر رضااکیڈمی الحاج سعید نوری صاحب کی جانب سے اجازت نامہ دیاگیا،اس شرط کے ساتھ کہ یہ مسلک اعلی حضرت پر ہمیشہ قائم رہیں گے، اور مسلک اعلی حضرت کی ترویج واشاعت اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے اور رضا اکیڈمی کے تمام اصول وضوابط اور قوانین کی پابندی کرتے رہیں گے،
اس حسین موقع پر علماء کرام، ائمہ عظام، مشائخ عظام نے اور تحریک پیغام انسانیت انڈیا کے اراکین نے مبارکبادی دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ علامہ مفتی اظہار احمد فیضی خادم دارالعلوم اہلسنت یارعلویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی ضلع مہراج گنج یوپی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ یہ خبر یقیناََ اہل مہراج گنج کے لٸے بڑی مسرت بخش اور حوصلہ افزاء ہے کہ رضا اکیڈمی شاخ ضلع مہراجگنج اتر پردیش کی سند اجازت اکابر اہلسنت کی ایک عظیم شخصیت ہمدردسنیت ناشر مسلک اعلیٰحضرت اسیر مفتی اعظم ہندجناب محترم الحاج سعید احمد نوری صاحب کی جانب سے حضرت علامہ مولانا نظام احمد خان صاحب مصباحی چیئرمین مصباحی ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی بدلباغ، پوسٹ لہرابازار برجمن گنج ضلع مہراج گنج کو پیش کٸے جانے پرمیں دلی مبارکباد پیش کرتاہوں ،اور عشق وعقیدت کے ساتھ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں جناب محترم الحاج سعید احمد صاحب نوری صدر رضا اکیڈمی ممبئی کا کہ آپ کے حسن انتخاب اور مدبرانہ بصیرت نے اہل مہراج گنج کو ایک انمول تحفہ عطا فرمایا،رب قدیر آپ کی ذات کو اور بابرکت بنائے اور آپ کے ساٸے کوہم غرباء اہلسنت کے سروں پر تادیر قاٸم وداٸم رکھے، حضرت علامہ مولانا نظام احمد مصباحی صاحب، قوم وملت کا سچا درد رکھتے ہیں۔غریب، کمزور، اور ضرورت مندوں کا مالی تعاون کرنے کےلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، آپ نےاسی وجہ سے تحریک پیغام انسانیت انڈیا کو قائم کرکے پریشان حال علماء، عوام، ائمہ کرام کی اب تک کافی مالی تعاون کرچکے ہیں، اور آگے بھی کرتے رہیں گے، نیز اشیاء خوردونوش تقسیم کرچکے ہیں، مبارکباد پیش کرنے والوں میں حضرت مولانا حشیم الدین رضاشمسی، ڈاکٹرمحمد قائم الاعظمی علیگ، مولانااختر رضا،علامہ صاحب علی چترویدی،حضرت علامہ مفتی عبدالحکیم مصباحی نوری، مولانا محمد شعیب رضا نظامی فیضی(چیف ایڈیٹر: ہماری آواز) علامہ مشتاق احمد نظامی، مولانا انیس الرحمن حنفی رضوی(استاذ: جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم بارہ بنکی)، حضرت مولانا آصف رضا تنویری، مولاناخورشید احمد نظامی، اور تحریک پیغام انسانیت کےصدر جناب ساجد علی خان،نائب صدرجناب ریاض احمد خان،نائب ناظم معراج احمدضیائی، مشیر اعلیٰ جناب سبحان اللہ خاں،نگراں علامہ حافظ و قاری غیاث الدین خاں نوری، وخازن سراج احمد نظامی وغیرہ نے مبارکبادی پیش کرکے ان کے لئے دعائیں بھی کی۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button