اہم خبریںیوپی

غریبی سے نجات ہماری حکومت کی اولین ترجیح: گڈکری

رام پور: ہماری آواز/ 18 دسمبر (پریس ریلیز) ملک کی ترقی کے لیے اقتصادی نقطہ نظر سے ترقی ضروری ہے غریبی سے نجات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ”ہنر ہاٹ“ اس سمت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اورا سمال، مائیکرو اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے رام پور(یوپی) میں منعقد ہنرہاٹ کا افتتاح کے موقع پر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہنر ہاٹ“ میں ملک بھر کے سودیشی ہاتھ سے تیار شاندارمصنوعات دستیاب ہیں۔”ہنر ہاٹ“ گاؤں کے ہنرمند لوگوں کو بڑا پلیٹ فارم مہیا کرا رہا ہے۔ جب یہ سامان بیرون ممالک جائیں گے، ملک کے دست کار، کاریگر صاحب حیثیت اور مضبوط بنیں گے، تبھی ہمارا خواب پورا ہوگا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کا ”خود کفیل بھارت“ کا خواب پورا کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای وزارت، اقلیتی امور کی وزارت اور کھادی اور گرام ادھیوگ کمیشن مل کر کام کریں گے۔ ”ہنر ہاٹ“ کی مصنوعات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیاکرانے میں ایم ایس ایم ای وزارت،اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی،کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین مسٹر ونئے کمار سکسینہ،اترپردیش کے کھادی اور گرام اُدیوگ، اسمال، مائیکرو اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے وزیرمسٹر سِدھارتھ ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے پانی، بجلی مسٹربلدیو سنگھ اَولکھ موجودرہے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button