یوپی

جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم آخری مرحلے میں

یوپی وسط زون اضلاع کے سبھی صدور ونظماء مہم کی کامیابی یقینی بنائیں: مفتی ظفر احمد قاسمی

فرخ آباد: ہماری آواز (یاسر عبدالقیوم قاسمی) 18دسمبر
جمعیتہ علماء ہند مسلمانوں کی سب سے قدیم فعال اور متحرک تنظیم ہے، اس کے جدید ٹرم2020 تا 2022 کی ممبر سازی مہم اس وقت آخری مرحلے میں ہے، ممبر ساری کی آخری تاریخ31دسمبر 2020 ہے۔ وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے حلقے کے تمام اضلاع کے سبھی صدورو نظماء سے اپیل کی کہ وہ جمیعت کی ممبر سازی مہم کو پوری ذمہ داری کے ساتھ کامیاب بنائیں۔
اسی ضمن میں آج بعد نماز جمعہ شمس آباد کے مدرسہ جامعہ ابوبکر صدیق میں کیمپ لگاکر سینکڑوں افراد کو ممبر بنایا گیا، مفتی ظفر احمد قاسمی نےکہا جمعیتہ علماء ہند نے ہر موقع پر ملک وملت کی رہنمائی کی ہے، اور دینی شعائر اور اسلامی تشخص کی حفاظت کی ہے مظلوموں کی دادرسی اور غرباء ومساکین کی کفالت جمعیتہ علماء ہند کی خدمات کا حصہ رہا ہے ہماری تنظیم ہماری طاقت ہے ہماری آواز ہے ضرورت ہے کہ ہم اپنی تنظیم سے جڑ کر اپنی آواز کو طاقت ور بنائیں اور جمعیتہ علماء ہند کی طرف سے جاری خدمات کے دائرے کو مزید تقویت فراہم کریں انھوں نے کہا کہ وسطی اترپردیش کے تمام کارکنان وعہدے داران زیادہ سے زیادہ سرگرم عمل ہوکر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں عنقریب اس مہم کا جائزہ لینے کیلئے اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک وفد کے ہمراہ وسطی اترپردیش کے ذمہ داران مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اس موقع پر مفتی محمد مکرم قاسمی مولانا حشمت اللہ قاسمی،حافظ محمد حسان صاحب حافظ محمد فرمان خاں حافظ محمد عرفان خاں،خوشحال خان، رخسار خان محفوظ خان محمد بلال محمد اجمل محمد مونس خان محمد اسامہ مختار مستری شہباز خان، مرتضیٰ خانصاحب وغیرہ لوگ موجود تھے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button