ممبئی/ ہماری آواز نامہ نگار
آج بتاریخ 8 دسمبر 2020 کو پورے ملک میں کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا ہے جس کی حمایت جہاں ملک کی دیگر سیاسی پارٹیاں کرتی نظر آرہی ہیں وہیں ملک کی سر گرم عمل تنظیمیں بھی پیچھے نہیں ہیں بلکہ ذاتی مفاد کو بالاے طاق رکھتے ہوئے وہ بھی اس مہم اور احتجاج کا ایک اہم حصہ بن رہی ہیں۔۔۔ اسی تناظر میں ہندستان کی مذبی وملی قیادت کرنے والی سر گرم عمل تنظیم رضا اکیڈمی نے کسانوں کے اس احتجاج کو مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا اور نہ صرف اعلان بلکہ خود رضا اکیڈمی کے بانی عالی جناب الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اپنے کارکنان کے ساتھ عملی میدان میں اتر کر اس احتجاج کی حمایت کی۔

