اہم خبریں

ہندستان ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز والا دنیا کا دوسرا ملک

نئی دہلی: ہماری آواز/ 19 دسمبر(پریس ریلیز) کوروناوائرس کے مسلسل نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہندوستان اس اعداد و شمار کو عبور کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے ، حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ ملک میں متاثرین کی رفتار کم ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہو کر تین لاکھ رہ گئی ہے۔
اب تک امریکہ میں 1.74 کروڑ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اور اب ہندوستان بھی ایک کروڑ کی تعداد کو عبور کر چکا ہے۔ برازیل دنیا بھر میں تیسرے مقام پر ہے اور یہاں اب تک 71.62 لاکھ متاثرین ہوچکے ہیں ، لیکن ان دونوں ممالک میں ہندوستان کے مقابلہ میں کوروناوائرس’کوڈ19‘ سے کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔ امریکہ میں 3.13 لاکھ ، برازیل میں 1.85 لاکھ جبکہ ہندوستان میں
1.45 لاکھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ہفتہ کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 25،153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،00،04،600 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 29،885 مریض صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد 95.50 لاکھ ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح 95.46 فیصد ہے۔ 5080 فعال کیسز سے یہ تعداد 3.08 لاکھ ہوچکی اور اس کی شرح کو 3.09 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 347 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،45،136 ہوگئی ہے ، ملک میں اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصدہے۔ 

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button