شعر و شاعری

بزم فخر ازہر: کامیابی کے ایک سال

عالمی شہرت یافتہ انجمن بزم فخر ازہر کا آج ایک سال پورے ہونے پر بزم کے شعراء کرام نے تہنیت پیش کی اور اپنی محبتوں کا مظاہرہ فرمایا ہے آپ حضرات بھی ملاحظہ فرمائیں

کیا کوئی کر پائے گا اس بزم کو زیر و زبر
حضرت حماد ہیں اس بزم کے جب راہبر
فخر ازہر کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں میں
رحمت رب العلی برسے سدا اس بزم پر

از: محمد شرافت رضا بریلوی

سرورِ کون و مکاں کے عشق و اُلفت کا چراغ
روز و شب جلتا ہے اِس میں اُن کی مدحت کا چراغ
فخر ازہر کا ہے صدقہ یہ انیس القادری
ممبرانِ بزم کی روشن ہے شہرت کا چراغ

از: انیس القادری رضوی ہزاریباغ

فضل بزم ھذا پر ہے یہ رب اکبر کا
اس میں رہتا ہے طبقہ مدح خوان سرور کا
کرتا ہے دعا تسلیم اپنے رب سے یہ ہر دم
مرتبہ رہے اونچا بزم فخر ازہر کا

از:محمد تسلیم رضا قادری

بزمِ ازہر ہمیشہ سلامت رہے
یہ دعا ہے مِری یہ دعا ہے مِری
نعت لکھنے کا جزبہ دیا ہے تجھے
عسکری عسکری عسکری عسکری

از: شیخ عسکری رضوی بنارسی

مشکل کبھی نہ آۓخدا بزمِ پاک میں
منسُوب ہےیہ تاجِ شریعت کےنام سے
یہ بزم کامیاب ہے تعریف اس لٸے
سرکارخُوش ہیں تاج شریعت کےکام سے

از✍️تعریف رضا تعریف بستی

صبح ہوتا ہے شام ہوتا ہے
نعت کا اہتمام ہوتا ہے
خوب عمران بزم ازہر میں
ذکر خیرا لانام ہوتا ہے

از:عمران رضا قادری

یوسف وشرافت کی یہ دعاہے محشر تک
رکھ شگفتہ اے مولا بزم فخر ازہر کو

از قلم:یوسف رضا منظری رامپوری

ان کی مدحت کا یہاں پر اس لئے کھلتا ہے پھول
فخر ازہر انجمن ہے شاہ کی الفت کا باغ
اس نے زینہ طے کیا ہے آج پہلا سال کا
کیوں نہ خوشبوئیں لٹائے قلب کی فرحت کا باغ

از:شمشاد شمشاد احمد قادری ضیائی

بز م ازہر ہمیشہ سلامت رہے
پرضیابزم یہ تاقیامت رہے
یاالہی دعاہےیہ میری سدا
بزم کی خوب مجھ پرعنایت رہے

از:شمس محبوبی

یہ ہے فیض اختر رضا بزم ازہر
کہ ہرسو ہے چرچہ ترا بزم ازہر
نسیم حزیں کی دعا بس یہی ہے
رہے یوں ہی قائم سدا بزم ازہر

از:محمد نسیم احمد رضوی ناگپور

یہی قلب کی ہے صدا بزم ازہر
چمکتا رہے تو سدا بزم ازہر
خدا نظر بد سے بچائے ہمیشہ
ہے رہبر کے دل کی دعا بزم ازہر

از:رہبر پلاموی جھارکھنڈ

مدیر اعلیٰ:مولانا شرافت رضا قادری
بانئ بزم:مولانا انیس القادری رضوی
چیف ڈزائنر:قاری شیخ عسکری رضوی بنارسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے