نئی دہلی۔25 جنوری۔ ایم این این۔
یوم جمہوریہ کی وجہ سے کل یعنی 26 جنوری کو دہلی میٹرو کے چار اسٹیشنوں پر داخلے اور باہر نکلنے پر بھی کچھ وقت کے لیے پابندی رہے گی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دہلی میٹرو نے یہ فیصلہ پولیس کی ہدایت پر لیا ہے۔دہلی میٹرو کے مطابق، سینٹرل سکریٹریٹ اور ادیوگ بھون میٹرو اسٹیشنوں پر صبح کی کارروائیوں کے ساتھ 26 جنوری کو دوپہر 12 بجے تک داخلہ اور باہر نکلنا بند رہے گا۔ اگرچہ اس مدت کے دوران سینٹرل سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر انٹرچینج کی سہولت دستیاب ہوگی، لیکن باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح پٹیل چوک اور لوک کلیان مارگ میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بھی صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔ یعنی باہر نکلنے اور داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم میٹرو کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔اسی طرح 29 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ کی وجہ سے سینٹرل سیکریٹریٹ اور ادیوگ بھون میٹرو اسٹیشن پر دوپہر 2.30 بجے سے شام 6.30 بجے تک داخلہ اور اخراج بند رہے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر سخت سیکورٹی کے پیش نظر تمام میٹرو اسٹیشنوں کی پارکنگ منگل کی صبح سے ہی بند کر دی گے ہیں۔ اس میں دہلی کے علاوہ این سی آر کے شہروں میں پارکنگ بھی شامل ہے۔
Tags میٹرو اسٹیشن نئی دہلی یوم جمہوریہ
Check Also
راجیہ سبھا الیکشن: عمران پرتاپ گڑھی کو ٹکٹ ملنے سے سینئر کانگریس لیڈر نغمہ ناراض،پون کھیڑا بھی مایوس
نئی دہلی:(ابوشحمہ انصاری)بی جے پی اور کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں …