بین الاقوامی

نیپال کے ردھولا میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا حضرت بابا حیدر علی شاہ کا عرس مقدس

پیغام حق کانفرنس سے علما کا خطاب: ہم اللہ ورسول اور ان کے محبوبوں کا تذکرہ تاقیامت بند نہیں کریں گے

تولیہوا/کپلوستو(نیپال) 22 اکتوبر، ہماری آواز(نامہ نگار)
پڑوسی ملک نیپال کے مشہور و معروف ضلع کپل وستو کے تولیہوا وارڈ نمبر 6 میں واقع خلیفہ حضور اسحاق ملت حضرت بابا حیدر علی شاہ المعروف بہ پہلوان شاہ بابا کا عرس مبارک زیب سجادہ حضرت مولانا الطاف رضا صاحب نیپالی نبیرۂ حضرت بابا حیدر علی شاہ و دیگر نبیران کی قیادت و سیادت میں نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس مناسبت سے منعقد "پیغام حق کانفرنس” بڑا ہی کامیاب رہا جس میں ملک وبیرون ملک کے خطبا و شعرا نے عوام اہل سنت کے عقائد ومعمولات کی اصلاح و پختگی پر بنیادی و کار آمد گفتگو فرمائی نیز سرکار دوعالمﷺ سے الفت ومحبت کا پیغام دیا۔
بعد نماز عشاء قرآن مقدس کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا، جلسہ کی صدارت حضرت سید سہیل اشرف صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ اسحاقیہ بلسڑ شریف نےفرمائی جبکہ والد بزرگوار کی غیر موجودگی میں صاحب زادہ حضرت صوفی سید مشتاق احمد صاحب بلسڑ شریف نے جلسہ کی سرپرستی فرمائی، وہیں نظامت کے فرائض کی انجام دہی مشہور زمانہ نقیب عالی جناب عبدالجبار صاحب سدھارتھ نگری نےکی۔
جلسہ میںمداحان رسول اکرم حضرت حافظ شرف الدین صاحب،عالی جناب شمیم احمد صاحب،عالی جناب ارشاد علی نیپالی، حافظ شاہ عالم رضوی، قاری علاؤالدین، مولانا کلیم رضا سبحانی، بلبل نیپال قاری صادق رضا نیپالی اور شاہکار ترنم مولانا قمر نظامی وغیرہ نے یکے بعد دیگرے نعت نبی ومنقبت پیش کیا۔

https://youtu.be/r2nKwj-9Fek

افتتاحی خطاب مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی گورکھ پور نے اور ایک لاجواب خطاب مولانا ڈاکٹر توصیف علوی سدھارتھ نگر نے کیا۔ مشہور زمانہ خطیب ماہر تقابل ادیان حضرت مولانا صاحب علی چترویدی نے عظمت مصطفیٰ کریمﷺ پر مختلف زبانوں میں گفتگو فرمائی؛ آپ نے دوران خطاب غیر مسلموں کی کتابوں رگ وید،یجروید،اتھروید،شام وید، بھگوت گیتا، کالکی پران، بائبل انجیل وغیرہ مختلف کتابوں میں موجود نبی آخرالزماںﷺ کے مبارک تذکرہ کا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے سابقہ مذہبی پیشواؤں نے ہمارے آقاﷺ کی آمد کی بشارت اپنے جاننے اور ماننے والوں کو پہلے ہی دے دیاتھا۔ خطیب ہندونیپال حضرت علامہ عبداللہ عارف صدیقی نے اپنے خطاب نایاب میں خانہ خدا کی عظمت و رفعت پر مفصل روشنی ڈالی اور ردھولا و قرب وجوار کے صحیح العقیدہ مسلمانوں سے ایک عالی شان مسجد کی تعمیر کا وعدہ لیا، اخیر میں نبیرۂ اسحاق ملت حضرت سید سہیل اشرف صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ اسحاقیہ بلسڑ شریف کے پر مغز خطاب اور آپ ہی کی دعاؤں جلسہ کا اختتام ہوا۔
اس موقع پر قرب وجوار کے درجنوں علماے کرام رونق اسٹیج رہے اور عوام اہل سنت کا تو ٹھاٹھے مارتا ہوا سیلاب امنڈ آیا تھا، ذمہ داران کی امیدوں سے کہیں زیادہ عوام نے شرکت کر اس جلسہ کو ازحد کامیاب بنایا۔ اس دوران غلامان اولیاء کمیٹی کے نوجوانوں بالخصوص نصیب الدین، تاج الدین، صدام حسین، محمد جبرئیل،گڈو وغیرہ نے انتظامی امور کی انجام دہی میں بالکل کسر نہ اٹھا رکھی تھی۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button