اہم خبریںملکی خبریں

عوام کی کوششوں سے کورونا کی تیسری لہر سے لڑنے میں کامیاب: کیجریوال

نئی دہلی: ہماری آواز/ 19 دسمبر (پریس ریلیز) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز کہا کہ قومی دارالحکومت کے عوام کی کوشوں سے ہم یہاں کورونا کی تیسری لہر سے مؤثر ڈھنگ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے آج دہلی میں کورونا کی تازہ صورتحال پر کہا کہ نومبر میں ایک وقت ایسا تھا‘ جب 100 افراد کا ٹیسٹ کیا جاتا تھا تو 15.6 فیصد افراد کورونا متاثر نکلتے تھے، آج یہ تعداد کم ہو کر محض 1.3 فیصد ہو گئی۔ آج جو رپورٹ آئی ہے، اس میں 87 ہزار ٹیسٹ میں سے محض 1133 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا،’ دہلی کے عوام کی کوششوں سے ہم یہاں کورونا کی تیسری لہر سے مؤثر ڈھنگ سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ دہلی میں اب کورونا کی تیسری لہر ختم ہو گئی ہے۔ روزانہ تقریباً 90 ہزار سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جو ملک کی کسی بھی ریاست سے سب سے زیادہ ہے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button