مدرسہ رئیس العلوم موضع پرسیا، کرہیا گوشائیں اٹوا میں تقریب یوم جمہوریہ

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

آٸینِ ہند ،ہندوستان کے تمام باشندوں کو ان کے اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے ،اس ملک میں کسی کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر تفریق و امتیاز کا معاملہ نہیں کیاجاسکتا ہے ،بھیدبھاٶ کاحق نہ کسی باشندے کو ہے نہ انتظامیہ کو نہ حکومتوں کوہے مگر افسوس گزشتہ چند سالوں سے بعض مخصوص اقوام کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے جس سے قوانینِ ہندکی خلاف ورزی تو ہوتی ہی ہے ہمارے ملک کی بھی بدنامی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار یومِ جمہوریہ کے جشن کے موقع پرجلسہ کی صدارت کررہے مولاناسیِّدعزیزالرحمٰن نے مدرسہ رٸیس العلوم موضع پرسیا پوسٹ کرہیا گوشاٸیں سدھارتھ نگرمیں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی رعایا کسی بھی ایسی طاقت کو ملک میں پھلنے پھولنے نہیں دے گی جوملک کے آٸین اور لوگوں کے جذبات سے کھلواڑ کرے گی اس لیے حکومتوں کو جمہوریت کی پاسداری ضرور کرنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ یومِ جمہوریہ کا یہ پیغام ہے کہ ہندو، مسلم، دلت،سکھ ،عیساٸی سب اس ملک میں الفت ومحبت کے ساتھ رہیں اور امن و امان کی بحالی کےلیے کوشش کرتے رہیں ۔
جشن کاآغاز جناب حافظ صفی الرحمٰن صاحب فرقانی نے پرچم کشاٸی کے ذریعے سے کیا جناب ماسٹر راکیش کی قیادت میں قومی گیت پڑھاگیا بعدہ پروگرام کا آغاز ماریہ کی تلاوتِ کلام اللہ سے ہوا نعت نبوی معراج احمد نے پیش کی قومی ترانہ یاسمین ، صاٸمہ، شاٸستہ نے ملکر پڑھا اس موقع پر زرین ،صاٸمہ اصغر ،عشرت الفیہ وغیرہ نے یومِ جمہوریہ پر تقریریں پیش کیں اور دیگر بچوں نے بھی نظمیں پڑھیں۔
اس موقع پر جناب سلیم عرف باشاہ صاحب ،اصغرعلی،رضوان، معروف،ساجد،حافظ حامد، فوجدار وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

Check Also

سرجپوروہ میں جشن سنّت رسول

7 مئی 2022 عیسوی بروز سنیچر مدرسہ عربیہ اہلسنت صدیقیہ فیض العلوم سرجپوروہ، اسکابازار،سدھارتھ نگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔