اہم خبریںیوپی

22دسمبر کو مودی اے ایم یو کے جشن صد سالہ کا افتتاح کریں گے

ہماری آواز/ علی گڑھ
 علی گرھ 20 دسمبر (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی 22 دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جشن صد سالہ کی تقریبات کا افتتاح کریں گےمسٹر مودی منگل کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس تقریب کا افتتاح کریں گے اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نیشنک‘ اور یونیورسٹی کے چانسلر سیدنا مفضل سیف الدین بھی ہوں گے۔ مسٹر مودی اس تقریب میں یونیورسٹی پر ایک میموریل ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔
غور طلب ہے کہ سر سید احمد خان نے 1875ء میں ”محمڈن اینگلو اورینٹل کالج“ کی داغ بیل ڈالی تھی جسے 1920ء میں لیجسلیٹیو کونسل آف انڈیا ایکٹ کے ذریعے (علی گڑھ مسلم) یونیورسٹی کا درجہ ملا تھا۔ تقریباً 467 ہیکٹر میں پھیلے اس کے کلیدی کیمپس کے علاوہ علی گڑھ سے باہر اس کے تین دیگر کیمپس بھی ہیں جن میں ایک بہار کے ضلع کشن گنج، دوسرا ملِّیپورم۔کیرالا اور تیسرا مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں ہے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button