اہم خبریںملکی خبریں

مودی حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے: کانگریس

ہماری آواز دہلی
نئی دہلی، 20 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا ہے کہ تحریک چلانے پر مجبور کسان مرکزی حکومت سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور ان کے مطالبات پر حکومت خاموش ہے کانگریس ترجمان شمع محمد نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسان تحریک کے دوران اب تک 33 کسان دم توڑ چکے ہیں لیکن مودی حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے مسائل پر خاموش ہیں اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے بجائے انھیں ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ زرعی قوانین کو واپس لینے کے بجائے انھیں درست قرار دے رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ کو کسانوں کی بات سننی چاہیے تھی لیکن وہ مغربی بنگال میں الیکشن جیتنے کے پروگرام میں مصروف ہے۔ انھیں آئندہ برس ہونے والے انتخابات کی فکر ہے اور کسانوں کے مسائل پر غوروخوض کرنے کے بجائے الیکشن جیتنے کی حکمت عملی تیار کرنے میں سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو فوت ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرکےانھیں تعزیت پیش کرنی چاہیے تھی لیکن وہ دونوں کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button