ایودھیا میں پیغمبر حضرت شیث علیہ السلام کا عرس اور آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کل

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ایودھیا(فیض آباد): 4 جنوری، ہماری آواز

ہرسال کی طرح امسال بھی مورخہ/ 5/6 فروری 2022/بروز سنیچر/اتوار مطابق 3-4 رجب المرجب 1443ھ/ کو سرزمین ایودھیا منی پربت روڈ فیض آباد میں حضرت سیدنا شیث پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عرس پاک بہت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائےگا۔نیز آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔جس میں ملک ہندوستان کے عظیم ترین شعراء، علماء کرام، مشائخ عظام کی شرکت ہوگی، جس کی سرپرستی جگر گوشۂ فاضل ملت آل علی اولاد حضور مخدوم اودھ پیر طریقت رہنمائے شریعت حضرت سید آصف میاں فردوسی مدظلہ العالی والنورانی سجادہ نشین درگاہ معلیٰ حضرت شیث پیغمبر علیہ السلام منی پربت روڈ ایودھیا فیض آباد یوپی فرمائیں گے۔جب کہ نقابت کے فرائض نقیب اعظم ہندوستان علامہ غلام غوث ساقی تنویری گوراچوکی اور اسیر حضور مخدوم اودھ بادشاہ شعر وسخن حضرت علامہ رفیق احمد فیضی بلرامپوری انجام دیں گے۔۔جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام، مفتیان عظام، مشائخ کرام شریک ہوں گے ،جب کہ خطاب کرنے کے لئے حضرت علامہ مولانا عرفان الحق اتراکھنڈ، مفتی شبیر احمد سون بھدر، مفتی معین الدین اشرفی فیض آباد، مفتی محمد ضیاء الحق فیض آباد،مفتی عبدالسلام حسین آباد، مولانا شاکرالقادری امیٹھی، مولانا مشتاق احمد دربھنگہ بہار، علامہ رضوان ازہری مانکپور، قاری بلال ازہری غازی پور، حضرت علامہ اسرار احمد فیضی واحدی صدر رضااکیڈمی ضلع گونڈہ، حضرت علامہ ضیاءالمصطفی ثقافی مانکپور،کے اسماء قابل ذکر ہیں، ان معزز خطباء کے علاوہ پیر طریقت حضرت غلام غوث میاں رزاقی، حضرت علامہ ڈاکٹر شفیق احمد مشاہدی، حضرت قاری صدیق صاحب، حضرت قاری شفیق عالم ،قاری عاشق علی، حضرت مفتی شہنواز ازہری، مولانا شفیق احمد، مولانا عبدالمبین صاحب، مولانا کرم حسین فیضی،مولانا ذاکر حسین فیضی،مولانا رجب فیضی، جب کہ شعراء میں جناب اعظم رضا تحسینی، قاری ذاکر اسمعیلی ،جناب نورعلی نور کانپور، جناب نورعالم نوری سہیاپور، قاری محمدعلی فیضی سدھارتھ نگری، جناب صدام راہی بستوی، جناب صدام وحیدی بنارسی، جناب طاہرلکھنوی، جناب سید حیدرعلی، جناب اطہرجمالی، جناب نعیم رضاگونڈوی، جناب مشرف فیضی گونڈوی، جناب ریاض الدین صدیقی، جناب محرم علی پریلا معافی کے علاوہ کثیر تعداد میں شعراء کرام، علماء کرام تشریف لائیں گے، لہذا تمام سُنی مسلمانوں سے اپیل ہے کہ امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح اس عرس مقدس و آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ میں شریک ہوکر صاحب عرس کے فیوض و برکات سے مالامال ہوں۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About قمر انجم فیضی

جناب مولانا قمر انجم صاحب فیضی کا شمار بھارت کے زود نویس قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ سدھارتھ نگر(یو۔پی۔) سے تعلق رکھنے والے موصوف ہماری آواز کے سب(نائب) ایڈیٹر ہیں۔ ہماری آواز

Check Also

عرس حضور صدرالشریعہ وتاج الشریعہ رضی اللہ عنہما کے موقع پر شہر جالنہ میں عظیم الشان فقیدالمثال سنی اجتماع

جالنہ:بتاریخ 2/جون بروز جمعرات بمقام زم زم مسجد عارف کالونی، جالنہ میں بعد نماز عشاء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔