دوروزہ آن لائن اعلیٰ حضرت اشرفی سیمینار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)
اوکھلا،نئی دہلی: 10/فروری بروز جمعرات

ہم شبیہ غوث اعظم اعلیٰ حضرت سید شاہ علی حسین اشرفی میاں کی تاریخ ساز دینی وملی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے پہلی باضابطہ کوشش۔

اشرف ملت حضر ت مولانا سید شاہ محمد اشرف میاں اشرفی جیلانی کچھوچھوی،صدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی سر پرستی اور مساعی جمیلہ کا ثمرہ بر آمد۔

بین الاقوامی شہرت کی حامل عظیم علمی وروحانی خانوادہ ”خانوادہ اشرفیہ“کی عظیم علمی وروحانی شخصیت مخدوم الاولیا،ہم شبیہ غوث اعظم اعلیٰ حضرت سید شاہ علی حسین اشرفی میاں کی تاریخ ساز دینی وملی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے آل انڈیا علما ومشائخ بورڈپہلی گلی،جو ہری فارم،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی کے زیر اہتمام ”دوروزہ آن لائن اعلیٰ حضرت اشرفی سیمینارکا“مورخہ/9/8فروری 2022بروزمنگل وبدھ بعد نماز عشا 8.30pm-کو انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ محققین ا ور اہل قلم اور علما ومشائخ نے اپنے مقالا ت پیش کیے۔جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
/8فروری 2022بروزمنگل کے شرکائے گرامی:(۱) جناب مولانا منصور احمد برکاتی جاظم نشر واشاعت:جامعہ آل رسول،بڑی سرکار خانقاہ عالیہ برکاتیہ،مارہرہ مطہرہ)عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں،اور مارہرہ کے علمی وروحانی رشتے ((۲) مولانافہیم احمد ثقلینی نعیمی،بانی وصدر الثقلین فاؤنڈیشن وارڈ نمبر۔نزد مزار شریف قصبہ ککرالہ،بدایوں،یوپی)عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے ایک نامور خلیفہ حضرت مولانا سید وامق میاں بریلوی ((۳) مولانا شاہد علی فیضانی،استاذ داراالعلوم فیضان اشرف،باسنی،ناگر،راجستھان)عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کی سوانح حیات ((۴) جناب ڈاکٹر علی رضاخان،مرکز تحقیقات فارسی،رائے زنی فرہنگی،جمہوریہ اسلامی ایران،نئی دہلی)عنوان: نگاہے بہ کلام فارسی در دیوان تحائف اشرفی (۵) جناب ڈاکٹر توصیف احمد وانی ازہری،ڈائریکٹر سید حسن منطقی اکیڈمی،اونتی پورہ،پلوامہ،جموں اینڈ کشمیر (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے دیوان تحائف اشرفی کی فنی وادبی خصوصیات)(۶) مولانا شبیر احمد اشرفی راج محلی،جنرل سکریٹری الفلاح شوشل ویلفیر سوسائٹی،راج محل،بہار (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں علما ومشائخ کی نظر میں)(۷) جناب مولاناناصر منیری،مخدوم یحییٰ منیری ریسرچ سینٹر،خانقاہ عالیہ منیریہ،منیر شریف،پٹنہ،بہار (عنوان: حضرت علی حسین اشرفی علیہ الرحمہ کی شاعری کا ادبی مطالعہ)(۸) مولانا شاہ خالد مصباحی،ریسرچ اسکا لر جامعہ ملیہ اسلامیہ،پرشین ڈپارٹمنٹ جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی (عنوان: تارک السطنت کا فروغ امن وانصاف کے مشن میں کلیدی کردار)(۹) جناب سیدشاہ محمدعلی،چشتی نظامی،آستانہ چشتیہ نظامیہ،،محلہ شاہ ٹولی،دانا پور،پٹنہ بہار (عنوان۔سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے دو اہم مراکز،دانا وپر اور کچھوچھہ شریف کے باہمی تعلقات)(۰۱) جناب سید شاہ وحید اللہ احمدحسینی قادری،الملتانی حیدر آباد،آندھر اپر دیش (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں علیہ الرحمہ کا علمی مقام ومرتبہ)(۱۱) مولانا نازش عالم مدنی مراد آبادی،،استاذجامعۃ المدینہ،شموگہ،کرناٹکا (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں،اور اعلیٰ حضرت بریلی کے تعلقات)
/9فروری 2022بروزبدھ کے شرکائے گرامی:(۱) جنا ب پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین صاحب سینٹر آف انڈین لینگویجز،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی(عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں،کے دیوان تحائف اشرفی میں پوربی زبان کااستعمال)(۲) مولانا ڈاکٹر غلام عبد القادر حبیبی،صدر آل انڈیا تبلیغ سیرت،صوبہ دہلی،نئی دہلی (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کی حیات وخدمات کے خصائص وممیزات)(۳) جناب ڈاکٹرموصوف احمد پروفسیرشعبہ اردو،پی۔ کے رائے کالج،دھنباد،جھار کھنڈ (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں،بہ حیثیت مجدد سلسلہ اشرفیہ )(۴) مولاناسید شرف الدین نیر دقادری،سجادہ نشین خانقاہ قادریہ،امجھر شریف،بہا ر(عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے دیوان کا فنی وعروضی مطالعہ)(۵) خلیل احمد انصاری اشرفی (ایڈوکیٹ)،ایم۔اے،ایل۔ایل۔ایم (علیگ)سابق پروفیسر شعبہ قانون،سیوا سدن کالج،برہان پور،مہا راشٹرا (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عارفانہ کلام اور تصوف کامطالعہ)(۶) جنا ب مولاناڈاکٹر شہباز چشتی،صدر شعبہ عربی و اسسٹنٹ پروفیسر سیتل کوچی کالج،سیتل کوچی،کوچ ببہار،مغربی بنگال(عنوان: اعلیٰ حضرت حضور اشرفی میاں کی عالمی سیاحت،صحائف اشرفی کی روشنی میں)(۷)جناب مولاناڈاکٹر غلام رسول دہلوی،فیکلٹی ممبر آف امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز،نئی دہلی (عنوان: عالمی بحران کے پر آشوب دور میں لطائف اشرفی کا عارفانہ پیغام)(۸) جناب مولانا مفتی عمران احمد اشرفی جامعی،مفتی جامعہ معین النسہ،ڈینگلہ،پونچھ،جموں اینڈ کشمیر (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں،کی عالمی تبلیغی زندگی)(۹) جناب مولانا افروز مصباحی،استاذ الجامعۃ السنیہ،قمر کالونی،گل برگہ،کرناٹکا(عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کا کلیدی کردارتحریک شدھی کے انسداد میں)(۰۱) جناب مولانا مفتی عا رف حسین اشرفی جامعی،استاذ دارالعلوم اہل سنت عظمت مصطیٰ،مالے گاؤں (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں اور سلسلہ اشرفیہ،مالے گاؤں کے تناظر میں)(۱۱) مولانامفتی محمد منظر محسن،مصباحی سابق خطیب وامام مکہ مسجد،دھتکیڈیہ،جمشید پور،جھارکھنڈ (عنوان: اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کی عالمی تبلیغی ودعوتی خدمات۔
اہل قلما ور محققین وعلما سے معروف اسلامی اسکالرمولانا مقبول احمدسالک مصباحی،قومی ترجمان آل نڈیا علما ومشائخ بورڈانتھک محنت اور اور ان کاخلوص شامل ہے،دوماہ کی جان توڑ اورمسلسل جد وجہد کے بعد تین درجن سے زائد مقالات کا حصول ممکن ہو سکا۔ سیمینار کی نظامت مولانا مقبول احمدسالک مصباحی نے انجام دیااور مولاناعظیم اشرف اشرفی، آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ،نئی دہلی نے بھی شانہ بشانہ اپنا تعاون پیش کیا۔آن لائن سیمینار آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے پیج پر پیش ک یاگیاہے،پروگرام کاآغاز بعد نماز عشا 8-30،پر ہوا۔استفادہ کورنے والے بورڈ کے فیس بک پیج وک وزٹ کریں۔آن لائن دوروزہ سیمینار کے علاوہ خانقاہ ا شرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں،کچھوچھہ شریف،ضلع امبیڈ کر نگر،یوپی کے زیر اہتمام بھی /9فروری 2022بروزبدھ آف لائن یک روزہ سیمینار کا انعقاد ہورہاہے،جس میں دو درجن سے زائد مقالات پیش کیے جائیں گے۔اس طرح سے سلسلہ اشرفیہ کے مجدد حضور اشرفی میاں علیہ الرحمہ کی زندگی اور خدمات پر پہلی بار اتنی منظم اور مربوط کوشش سامنے آئی ہے،اور یہ سب اشرف ملت حضر ت مولانا سید شاہ محمد اشرف میاں اشرفی جیلانی کچھوچھوی،صدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی سر پرستی اور مساعی جمیلہ کا ثمرہ ہے،انشاء اللہ بہت جلد یہ تمام مضامین ایک مجموعہ کی شکل میں طبع ہو کر ہدیہ ناظرین ہوں گے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

Check Also

راجیہ سبھا الیکشن: عمران پرتاپ گڑھی کو ٹکٹ ملنے سے سینئر کانگریس لیڈر نغمہ ناراض،پون کھیڑا بھی مایوس

نئی دہلی:(ابوشحمہ انصاری)بی جے پی اور کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔