عالمی شہرت یافتہ اسلامی درس گاہ جامع ازہر (مصر) سے تعلیم حاصل کرکے وطن آنے والے گریڈیہ ـ [جھارکھنڈ] کے ازہری عالم دین حضرت مولانا بلال انور ازہری کا مجلسِ علماے جھارکھنڈ والہانہ استقبال کرتی ہے۔
مولانا بلال انور ازہری ایک باصلاحیت، محنتی اور جفاکش عالم دین ہیں، انھوں نے حفظ کی تعلیم مدرسہ سراج العلوم مہراج گنج اورنگ آباد [بہار] میں حاصل کی اور وہی درستار حفظ سے نوازے گئے، وہاں سے ایک سال دور کرنے کے لیے مدرسہ فیض العلوم جمشید پور تشریف لے گئے- بعدہ ثانیہ تک کی تعلیم مدرسہ سراج العلوم نوادہ مبارک پور [یوپی] میں حاصل کی اور وہاں سے جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ثالثہ میں داخلہ ہوا. خامسہ تک کی تعلیم کے بعد علمی تشنگی بجھانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ اسلامی درس گاہ جامع ازہر [مصر] پہنچے اور اس وقت وہاں شعبہء حدیث میں تعلیمی سلسلہ جاری ہے. والدین کی زیارت کے لیے کچھ ایام کے لیے وطن تشریف لائیں ہیں-
16/مارچ کو پھر ان کی واپسی ہے –
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ انھیں کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور والدین کے لیے باعث فخر بنیں-
ابوہریرہ رضوی مصباحی رام گڑھ
١٣/فروری ٢٠٢٢
بروز اتوار