یوپی

اعزازیہ بموقع اشاعت امدادالقاری شرح صحیح البخاری

27 اکتوبر 2021 بروز بدھ منڈیا گنوں سہالی کھدر ضلع مرادآباد یوپی  آمد مصطفیﷺ کانفرنس کے موقع پر علمائے کرام و مشائخ عظام کی موجودگی میں  جامع معقول و منقول شارح صحیح بخاری حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی صاحب دام ظلہ العالی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف  کو پیر طریقت نبیرۂ اعلی حضرت  مولانا مفتی محمد احسن رضا خان قادری بریلوی دامت برکاتہم العالی کے مبارک ہاتھوں سے  تاج الشریعہ کمیٹی  منڈیا گنوں سہالی کھدرکی جانب سے عکس خانہ کعبہ کی صورت میں ایک شاندار اعزاز پیش کیا گیا  واضح رہے کہ مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی صاحب نے بخاری شریف کی ایک نہایت مفید، شاندار  شرح بنام امداد القاری تحریر فرمائی ہے جس کی پہلی جلد عرس رضوی کے مبارک موقع پر شائع ہو کر منظر عام پر آئی اور عرس رضوی کے ممبر اعلی حضرت پر اس کا اجرا عمل میں آیا  اس اعزازی تقریب کے روح رواں مولانا محمد نفیس القادری امجدی مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد تھے۔ اس موقع پر علاقے کے علماء کرام و ائمہ حضرات نے شرکت فرمائی ۔ حضرت مولانا محمد اسلم نعیمی  ،مولانا توصیف رضا مصباحی سنبھلی ، مفتی محمد رضوان نوری  ،مولانامحمد ناظر القادری مصباحی  ، مولانا عاشق مصباحی، مولانا محمد عاصم منظری ،مولانا نوازش نعیمی،حضرت مولانا قاری شاہد رضوی،  مولانا سرفراز ، نقیب اہلسنت قاری یوسف رضا سنبھلی ،حضرت مولانا عظمت رضا نعیمی،قاری عبد الرؤف،قاری ناظر رضوی وغیرہم موجود رہے ۔   

من جانب:  سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button