نعت رسول

نعت رسول: جان کے بدلے بھی عشق مصطفیٰ سستا لگا

نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی

پڑھتے ہی صلی علٰی جنت میں گھر بنتا لگا
کوئی محنت ہی لگی ہے اور نہ کچھ پیسہ لگا

ایک ذاتِ رحمتہ للعالمیں کے آتے ہی
خانہ عبد اللہ میں برکات کا میلہ لگا

ان صحابہ کو سلامِ شوق ہے میرا، جنھیں
جان کے بدلے بھی عشقِ مصطفٰے سستا لگا

معجزہ تو دیکھئے عشقِ نبی کا کے مجھے
شہرِ طیبہ جنّت لفردوس کے جیسا لگا

روضہء سرکار کی تصویرِ اقدس دیکھ کر
کیا بتاؤں ذہن میرا کتنا پاکیزہ لگا

ہو رہا ہے کیا نبی کا ذکرِ با برکت کہیں
آج مجھ کو چہرہء منحوسیت اترا لگا

ڈھل رہا ہے دھیرے دھیرے سنتوں میں ہر عمل
زندگی بردوش مجھ کو اب مرا جینا لگا

روزِ محشر سرخروئی چاہئے تجھ کو اگر
اے ذکی تو پھر بنئ پاک سے رشتہ لگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے