اہم خبریںملکی خبریں

کیرالہ کے سبری مالا مندر میں زائرین کی تعداد بڑھانے کا معاملہ سپریم کورٹ میں کیا گیا چیلینج

نئی دہلی: ہماری آواز/ 24 دسمبر (پریس ریلیز) کیرالا کے تاریخی مندر سبری مالا میں عقیدت مندوں کی تعداد بڑھا کر پانچ ہزار کیے جانے کا معاملہ جمعرات کو سپریم کورٹ پہنچ گیا کیرالا ہائی کورٹ کے 18 دسمبر کے اس فیصلے کو ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں سبری مالا مندر میں یومیہ درشن کرنے والے عقیدت مندوں کی تعداد بڑھا کر پانچ ہزار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پہلے یہ تعداد عام دنوں میں دو ہزار اور ہفتے میں تین ہزار تھی۔
ریاستی حکومت نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ سبری مالا مندر میں عقیدت مندوں کی تعداد بڑھائے جانے سے پولیس اہلکاروں اور صحت اہلکاروں پر شدید دباؤ بڑھے گا۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button