اہم خبریںملکی خبریں

پلوامہ میں البدر نامی جنگجو تنظیم کا پردہ فاش،سرچ آپریشن کے بعد چار کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر: ہماری آواز/ 24 دسمبر (پریس ریلیز) جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں البدر نامی جنگجو تنظیم کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے چار جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر جموں وکشمیر پولیس نے فوج کی 42 آر آر اور سی آر پی ائف کی 130 بٹالین کی ایک ٹیم کی مدد سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اونتی پورہ کے ڈاڈسرہ اور لارموہ علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دوران آپریشن چار افراد کو مشکوک حالت میں پایا جنہوں نے بر سر موقع پوچھ تاچھ کے بعد گھاس کے ایک ڈھیر کے نیچے ہتھیار چھپانے کا اقرار کیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ گھاس کے ڈھیر کے نیچے سے ایک اے کے56 رائفل، ایک میگزین، 28 راؤنڈس اور ایک ہینڈ گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت یاور عزیز ڈار ولد عبد العزیز ڈار، سجاد احمد پرے ولد عبدالرحمان پرے ساکنان لار موہ، عابد مجید شیخ ولد عبدالمجید شیخ اور شوکت احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار ساکنان ڈاڈ سرہ کے بطور کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button