سیاست و حالات حاضرہ

محمود پراچہ صاحب کے دفتر پہ دہلی پولیس کا چھاپہ کا قابل مذمت

از قلم: ساجد محمود شیخ، میرا روڈ، ممبئی

مکرمی !

دہلی پولیس کے ذریعے نامور وکیل محمود پراچہ صاحب کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی قابلِ مذمّت ہے ۔ محمود پراچہ صاحب ملک کے مشہور و معروف وکیل ہیں ۔ وہ ہمیشہ مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے اُن کے مقدمات لڑتے ہیں ۔ اس سال دہلی میں ہوئے فساد میں گرفتار بے قصور لوگوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ دہلی کی پولیس نے فساد کے اصل محرکین کی شناخت کرکے انھیں گرفتار کرنے کے بجائے بے قصور لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا ہے ۔ محمود پراچہ صاحب پولیس کی اسی ناکامی کا پردہ چاک کرنے اور بے قصور لوگوں کو جھوٹے مقدمات سے  نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دہلی پولیس نہیں چاہتی کہ ملزمان عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں اور دہلی پولیس کی نااہلی اور جانبداری منظر عام پر آئے ۔       دہلی پولیس کا مذکورہ چھاپہ پراچہ صاحب کو ہراساں و خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ مظلومین کا مقدمہ ثابت قدمی سے نہ لڑ سکیں ۔ پراچہ صاحب مظلوموں کی امید ہیں اور انھیں ہراساں کرنے کا مطلب حصولِ انصاف کی لڑائی میں رکاوٹ ڈالنا ہے ۔ ہم دہلی پولیس کے اس اقدام کی مذمّت کرتے ہیں اور ملک کے انصاف پسند شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں پراچہ صاحب کا ساتھ دیں اور ان کے لئے آواز اٹھائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے