حمد

حمد باری تعالیٰ: اے مرے رب اے خدائے بحر و بر

اے مرے رب اے خدائے بحر و بر
مالکِ کل، خالقِ برگ و ثمر

تیری کچھ ہے ابتدا، نہ انتہا
مِلک تیری کائناتِ خشک و تر

تو نہ چاہے ایک پتّا نہ ہِلے
زلزلہ برپا ہو تو چاہے اگر

تجھ سے کوئی چیز بھی اوجھل نہیں
ذرے ذرے کی تو رکھتا ہے خبر

رزق دیتا ہے سبھی مخلوق کو
جانتا ہے تو ہی سب کا مستقَر

ساری خلقت تیرے ممنونِ کرم
زیرِ احساں تیرے ہر فردِ بشر

جس نشیمن پر ہو تیری چشمِ خاص
کیا بگاڑے اس کا پھر برق و شرر

"ان بطش ربّک” فرمانِ حق
اللہ ؛ اللہ ؛ الامان و الحذر

اچھے دن آئیں ہماری زیست میں
یہ برے دن اے خدا جائے گذر

غیر کے ظلم و ستم سے اے خدا
زیر ہوں کر دے مجھے پیش و زبر

سارے عیب و نقص سے تو پاک ہے
ہاں مگر تو ہے خدائے خیر و شر

کر محمد مصطفیٰ کے واسطے
اپنے اشرف پر عنایت کی نظر

ازقلم: محمد اشرف رضا قادری
مدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button