قومی ترانہیوم آزادی و یوم جمہوریہ
ترنگے کی شان

رہے شان سے یہ چمن تا قیامت
ہے جیسے کہ قائم گگن تا قیامت
وفا کی نشانی محبت کا سرگم
ہو باقی یہ گنگ و جمن تا قیامت
بھلے جان میری جدا جسم سے ہو
” سلامت رہے یہ وطن تا قیامت "
ہے بس آرزو یہ ترنگے کا مجھکو
ہو میرے نسل کا کفن تا قیامت
اے اگنی کے ویروں وطن پر مرو تم
رہے ملک میں یہ چلن تا قیامت
کہ مرنا وطن پر کہاں سب کو حاصل
ہو تم سے ہی باقی امن تا قیامت
برائے وطن ہو مری جان حمزہ
مرے رب تو رکھنا چمن تا قیامت
ازقلم: شہاب حمزہ