صحابہ کرام

ایسا تقویٰ جسے دیکھ حضرت ابوبکر کی آنکھیں بھر آئیں

حضرت ابودجانہ رضی اللہ عنہ كى ہر روز كوشش ہوتى كہ وہ نماز فجر رسول اللہﷺ كے پيچھے ادا كريں، ليكن نماز كے فورى بعد وہ مسجد سے نكل جاتے، رسول اللہﷺ كى نظريں حضرت ابودجانہ كا پيچھا كرتيں ، جب حضرت ابودجانہ كا يہى معمول رہا تو ايك دن رسول اللہﷺ نے حضرت ابودجانہ رضی اللہ عنہ كو روك كر پوچھا :

اے ’’ابودجانہ! كيا تمہيں اللہ سے كوئى حاجت نہيں ہے؟
تو حضرت ابودجانہ گويا ہوئے: كيوں نہيں اے اللہ كے رسولﷺ، ميں تو لمحہ بھر بھى اللہ سے مستغنى نہيں ہوسكتا۔۔۔
رسول اللہﷺ فرمانے لگے، تو پھر آپ ہمارے ساتھ نماز ختم ہونے كا انتظار كيوں نہيں كرتے، اور اللہ سے اپنى حاجات كے ليے دُعاء كيوں نہيں كرتے؟

حضرت ابودجانہ كہنے لگے اے اللہ كے رسولﷺ! در اصل اُس كا سبب يہ ہے كہ ميرے پڑوس میں ايك يہودى رہتا ہے، جس كے كھجور كے درخت كى شاخيں ميرے گھر كے صحن ميں لٹكتى ہيں، اور جب رات كو ہوا چلتى ہے تو اُس كى كھجوريں ہمارے گھر ميں گرتى ہيں، ميں مسجد سے اِس ليے جلدى نكلتا ہوں تاكہ اُن گرى ہوئى كھجوروں كو اپنے خالى پيٹ بچوں كے جاگنے سے پہلے پہلے چُن كر اُس يہودى كو لوٹا دوں، مبادا وہ بچے بھوك كى شدت كى وجہ سے ان كھجوروں كو كھا نہ ليں۔۔۔

پھر حضرت ابودجانہ قسم اٹھا كر كہنے لگے اے اللہ كے رسولﷺ! ايك دن ميں نے اپنے بيٹے كو ديكھا جو اُس گرى ہوئى كجھور كو چبا رہا تھا، اس سے پہلے كہ وہ اُسے نگل پاتا ميں نے اپنى اُنگلى اُس كے حلق ميں ڈال كر كھجور باہر نكال دى۔ ۔۔
اللہ كے رسولﷺ! جب ميرا بيٹا رونے لگا تو ميں نے كہا اے ميرے بچے مجھے حياء آتى ہے كہ كل قيامت كے دن ميں اللہ كے سامنے بطور چور كھڑا ہوں۔۔۔

حضرت سيدنا ابوبكر صدیق رضى اللہ تعالی عنہ پاس كھڑے يہ سارا ماجرا سُن رہے تھے، جذبہ ايمانى اور اخوت اسلامى نے جوش مارا تو سيدھے اُس يہودى كے پاس گئے اور اُس سے كھجور كا پورا درخت خريد كر حضرت ابودجانہ رضی اللہ عنہ اور اُن كے بچوں كو ہديہ كر ديا۔۔۔سبحان اللہ
تو پھر كيوں نہ اللہ سبحانہ وتعالىٰ اُن مقدس ہستيوں كے بارے میں يہ سند جارى كرے:
رَّضِىَ اللّـٰهُ عَنْـهُـمْ وَرَضُوْا عَنْهُ
"اللہ اُن سے راضی ہوا اور وُہ الله سے راضی ہوئے-"

چند دنوں بعد جب يہودى كو اس سارے ماجرے كا پتہ چلا تو اُس نے اپنے تمام اہل خانہ كو جمع كيا، اور رسول اللہﷺ كے پاس جا كر مسلمان ہونے كا اعلان كر ديا۔۔۔۔!!!!!
(بحوالہ: الطبقات الكبرى لإبن سعد)

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button