متفرقات

کسانوں کے حقوق کی لڑائی لڑیں اور ستیہ گرہ کا حصہ بنیں: راہل گاندھی

"کسان ادھیکار دیوس” کے فلیٹ فارم سے راہل نے کی ملک کے شہریوں سے اپیل

ہماری آواز/ نئی دہلی، 15 جنوری (پریس ریلیز) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فارکسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں اور ملک کے شہریوں کوان کے حق کی لڑائی سے جڑنا چاہئے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے کسان اپنے حقوق کے لئے مودی حکومت کے خلاف ستیہ گرہ کر رہے ہیں ۔ آج پورا ہندوستان کسانوں پر مظالم اور پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے ۔ آپ کو بھی جڑیں اور اس ستیہ گرہ کا حصہ بنیں‘‘۔
اواضح رہے کہ کانگریس آج ملک بھر میں ’کسان ادھیکار دیوس ‘ منارہی ہے اور ریاستوں کے دارالحکومت میں اس کے کارکنان تینوں زراعی قوانین کو واپس لینے کے لئے سرکار پر دباؤ بنانے کے لئے راج بھونوں کا گھیراؤ کر رہے ہیں ۔
کانگریس نے بھی اپنے آفیشل ہینڈل پردہلی کی سرحد پر پر احتجاج کر رہے ایک بزرگ کسان کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے ، جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’ جو راجہ ہوتا ہے وہ سب عوام کا ماں باپ ہوتا ہے ۔ جس راجہ کو اپنے کوعوام سڑکوں پر دیکھ کردکھ نہیں ہوتا وہ راجہ راج کے قابل نہیں ہوتا ہے ‘‘۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے