نعت رسول

نعتِ رسول: شمع غار حرا کی امد ہے

راز دارِ خدا کی آمد ہے
ایسے ذی مرتبہ کی آمد ہے

ذاتِ رحمت نما کی آمد ہے
سید الانبیاء کی آمد ہے

آج ہے نور نور ساری فضا
آج صلی علٰی کی آمد ہے

ہر دعا ہوگی اب قبول مری
پاس دارِ دعا کی آمد ہے

جو ستم کے عوض دعا دےگا
اس کریم العلاء کی آمد ہے

کیوں کریں ہم مصیبتوں کا غم
دافعِ ہر بلا کی آمد ہے

ہوگی اب فکرِ تنگئ داماں
اک سراپا عطا کی آمد ہے

آؤ سینوں کو نور بار کریں
شمعِ غارِ حرا کی آمد ہے

ہر نفس پڑھ درودِ پاک "ذکی”
احمدِ مجتبٰی کی آمد ہے

ذکی طارق بارہ بنکوی
ایڈیٹر۔ ہفت روزہ”صداۓ بسمل”بارہ بنکی
سعادت گنج،بارہ بنکی(اترپردیش)

ابوشحمہ انصاری

جناب ابوشحمہ انصاری صاحب صوبہ اترپردیش کے معروف ضلع بارہ بنکی سے تعلق رکھتے ہیں اور ہفتہ واری میگزین صداے بسمل کے بیورو چیف ہیں۔ نامور صحافی اور بہترین تبصرہ نگار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہماری آواز

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

اسے بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button