مذہبی مضامین

ہم میلاد شریف میں کیا کرتے ہیں؟

میلاد شریف کی ابتداء قرآن کی تلاوت سے کی جاتی ہے ، اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے ، مدحتِ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم بیان کی جاتی ہے ، لوگوں کو ایک نیک کام کے لئے دعوتیں دے کر جمع کیا جاتا ہے ، اللہ سے دعا کی جاتی ہے ، لوگو کو بعد از محفل کھانا کھلایا جاتا ہے ، یہ تمام افعال قرآن کریم سے ثابت و مستحسن ہے ، آیات ملاحظہ فرمائیں۔
ہم قرآن پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِؕ
قرآن میں سے جتنا آسان ہو اتنا پڑھو۔
(📓سورہ مزمل 20)
ہم ذکر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ
اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔
(📓سورہ احزاب 41)
ہم خیر کے لئے جمع ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَتَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى
اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو
(📓سورہ مائدہ 2)
ہم رسول کی مدح کرتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اِنَّا اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ
اے محبوب بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔
(📓سورہ کوثر 1)
ہم کھانا کھلاتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ
اور وہ اللّٰہ کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں
(📓سورہ دھر 8)

دعاگو ودعاجو
محمد لقمان ابن معین الدین سمناکے شافعی
📲9422800951

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button