منقبت

منقبت در شان حضرت مفتیٔ اعظم برار علامہ عبد الرشید علیہ الرحمہ

مفتیء اعظم کے پیارے مفتیٔ اعظم برار
چرخ علم دیں کے تارے مفتیٔ اعظم برار

ہے منور آپ سے فتویٰ نویسی کا علم
فقہ کی آنکھوں کے تارے مفتیٔ اعظم برار

علم و فن کی کہکشاں پرنور ذات پر صفات
آپ سے روشن ستارے مفتیٔ اعظم برار

تر بتر ہے آپ کی توصیف میں ہر اک زباں
طالبوں کے ہیں سہارے مفتیٔ اعظم برار

کی جنھوں نے مسلک حق کی اشاعت عمر بھر
ہیں رضا کے وہ دلارے مفتیٔ اعظم برار

نام ہے عبد الرشید ان کا بہت ہی معتبر
آپ پر سب جائیں وارے مفتیٔ اعظم برار

جو شفق رشد و ہدایت سے ہے عینی منسلک
اس شفق کے ہیں کنارے مفتیٔ اعظم برار
۔۔۔۔
ازقلم: سید خادم رسول عینی قدوسی ارشدی

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button